?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کےخلاف دہشتگردی کےلیےاستعمال ہورہی ہے۔
بلوچستان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد پاکستان میں حملے کررہے ہیں، آرمی چیف نے پاکستان میں دشمن قوتوں کو ناکام بنایا، آرمی چیف نے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی وزارت اطلاعات ایجوکیشن اینڈ یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادادشت پر دستخط کر رہی ہے جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے، اس یادادشت پر دستخط کرنے کا مقصد ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لیے مشترکہ کوشش کرنا ہے ، ایڈوانس ای ایجوکیشن سسٹم کو یقینی بنانا، نوجوانوں کی ذہنی مہارت کو اجاگر کرنے کے لیے اسکل سینٹرز کا قیام اور کڈنی سینٹر کے قیام کے لیے مشترکہ کوشش کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ کاوش صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور ہم مل کر اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنائیں گے اور بلوچستان حکومت اس کے لیے ایک مثبت کردار ادا کرے گی
جان اچکزئی نے بتایا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ دور جدید میں ای کامرس کسی بھی معیشت میں اہم مقام رکھتی ہے اور اس کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں کوشش کی جارہی ہے، اس کی اہمیت کو جانتے ہوئے بلوچستان کی وزارت اطلاعات بلوچستان ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ ایک مفاہمت پر یادداشت کرنے جارہی ہے
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کو جنگی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ؛ عبرانی اخبار کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ایک معروف عبرانی روزنامے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
نومبر
قومی ایئر لائن کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک سال میں بند ہوسکتی ہے، سعد رفیق
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق
جولائی
مہوش حیات کی عیدکی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو بھی یاد رکھنے کی اپیل
?️ 15 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے
مئی
داعشی عناصر ایک بار پھر الحشد الشعبی کے آہنی پنجوں میں
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی حفاظتی کارروائیوں
مارچ
پی ٹی آئی روز بروز بہتر پوزیشن میں آ رہی ہے: شیخ رشید
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ
جولائی
اسرائیل کی مخالفت پر بیلا حدید اور انکے اہل خانہ کو جان لیوا دھمکیاں موصول
?️ 6 اپریل 2024نیویارک: (سچ خبریں) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے
اپریل
صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی نئی تجویز
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: Axios نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی
جنوری
یحییٰ سنوار کے قتل پر صہیونی حکام کا اتفاق
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی حکام یحییٰ سنوارکو 7 اکتوبر کے حملے کا ماسٹر
اگست