?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے،افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے، افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی صورت میں خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں، ہم عوامی حمایت پر بننے والی حکومت سے تعاون کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سےمتعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے، میرا 16اور 27اگست کو آپ کیساتھ رابطہ ہواتھا، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیرخارجہ کودورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں ،افغانستان کی تازہ صورتحال سمیت پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بات ہوئی ،برطانوی وزیرخارجہ کو بتایا کہ افغان معاملے پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ برطانیہ اورپاکستان کی خواہش ہے افغانستان میں امن واستحکام آئے، فیٹف کے معاملے پر پاکستان کے مثبت اقدامات سے بھی آگاہ کیا ، برطانوی وزیرخارجہ کو فیٹف پر پاکستانی اقدامات کی حمایت کیلئے کہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں مربوط نظام حکومت کے حامی ہیں، افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے، ہم عوامی حمایت پر بننے والی حکومت سے تعاون کریں گے ، پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تعلقات سمجھنے کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
ہرتزلیا میں صیہونی خفیہ مرکز کی خفیہ تنصیبات مکمل طور پر تباہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی خفیہ جاسوسی مرکز پر ایران کے تازہ میزائل حملے
جون
اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی
مئی
حماس جامع جنگ بندی کی تجویز کا حامی
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور دیا
دسمبر
یورپی یونین کی جانب سے صیہونی نئی کابینہ کا خیرمقدم
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:کونسل آف یورپ کے صدر نے ایک پیغام میں صیہونی حکومت
جون
دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
امریکہ کے اعلان کردہ اہداف سے لے کر پوشیدہ پالیسیوں تک
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے دنیا کے 30 ممالک میں 336 کیمیائی
جنوری
غزہ میں قرآن اور مساجد کی بے حرمتی
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 11ویں مہینے میں ہے جب کہ
اگست
آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئٹ اپ لوڈ معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار
?️ 31 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج
مئی