🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان کا استحکام پاکستان کے لئے بہت اہم ہے ہم افغانستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور وہاں ایک مستحکم حکومت کے خواہاں ہیں۔ ہم نے افغان طالبان کو پہلے امریکا اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا۔
وزیراعظم کے امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، 1970 میں پاکستان نے چین امریکا تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اور آج بھی امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کے 90 فیصد علاقے پر ہم باڑ لگا چکے ہیں اور ہم افغانستان کے ساتھ سرحد مکمل طور پر سیل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہم افغانستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور وہاں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان طالبان کو پہلے امریکا اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا، افغانستان کا حل اس انداز سے نکلنا چاہیے کہ تمام متحارب دھڑے شامل ہوں اور افغانستان میں ایک مستحکم حکومت عمل میں آئے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھارت سے تعلقات ٹھیک ہوئے تو بھارت اور چین کی منڈیوں میں پاکستان کاجغرافیائی لحاظ سے اہم مقام ہوگا، پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے باعث دنیا بشمول امریکاپاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکے گا۔
مشہور خبریں۔
روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں: اسد عمر
🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی
جون
نیتن یاہو کی فوری برطرفی کی وجوہات
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:بنجمن نیتن یاہو کا اپنی بستیوں سے بے گھر ہونے والے
نومبر
سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ بار
🗓️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مارچ
صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا
🗓️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے
جولائی
بھارت کو پاکستان کے نئے ایف 16 طیاروں کا خوف
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے
ستمبر
اسرائیل جان بوجھ کر شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں
ستمبر
جام کمال نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا
🗓️ 3 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سابق صدر کے
اکتوبر
جب تک لبنان اسرائیل کے خطرے کی زد میں ہے، ہم میدان میں موجود ہیں:سید حسن نصراللہ
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کی رات
نومبر