افغانستان میں قحط کو فروغ نہیں دینا چاہیے، حنا ربانی کھر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے طالبان حکومت کے ماتحت افغانستان پر عائد کی گئی مغربی پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی معیشت کے بنیادی عمل کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق طالبان کے گزشتہ برس اقتدار پر قبضے کے بعد امریکا کی زیر قیادت بیرونی حکومتوں نے افغانستان کی ترقیاتی اور سیکیورٹی امداد منقطع کردی تھی اور سخت پابندیوں کے نفاذ نے ملک کے بینکنگ سیکٹر کو تباہ کردیا ہے۔

جرمنی کی ’ویلٹ‘ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان کو معاشی طور پر تنہا کرنے کا مطلب ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو عالمی بینکوں سے منقطع کردیا جائے گا اور اس کے بیرونی مالی اثاثے روک دیے جائیں گے تو پھر وہی ہوگا جو ہو رہا ہے، اس لیے ہمیں قحط کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے افغانستان پر عائد کی گئی معاشی پابندیوں میں نرمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے جرمنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے مغربی فوجیوں کا انخلا جس میں جرمنی بھی شامل تھا اس نے ملک پر سنگین اثرات چھوڑے ہیں، کیونکہ اس معاملے کو پہلے بات چیت کے ذریعے حل نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجوہ حالات میں افغانستان کو بدحالی میں چھوڑنا اور ملک کو معاشی تنگی کی طرف دھکیلنا درست خیال نہیں ہے اور مطالبہ کیا کہ افغان باشندوں کی مدد کرنے کے لیے معاشی مدد کرنا لازمی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم نے جنگ پر تو 3 کھرب ڈالر خرچ کیے مگر آج افغانستان کی مدد کرنے کے لیے ہمارے پاس 10 ارب ڈالر بھی نہیں ہیں اور مجھے یہ رویہ سمجھ میں نہیں آتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں جب امریکا نے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے نکال لیا تو فوری طور پر افغان طالبان نے ملک کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، افغان طالبان نے تقریباً 20 برس بعد اقتدار پر قبضہ کیا کیونکہ امریکا کی زیر قیادت فوجیوں نے 11 ستمبر 2001 میں امریکا کے ٹریڈ ٹاور پر حملے کے بعد انہیں اقتدار سے نکالا تھا۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے

اسماعیل ہنیہ کو قتل کر کے اسرائیل نے کیا ثابت کیا ہے؟ خورشید شاہ

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اسماعیل ہنیہ

بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں

?️ 26 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور

چوری کا پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی:فواد چوہدری

?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا

بی وائی ڈی کا ’ڈیپ سیک‘ سافٹ ویئر استعمال کرنے کا اعلان، ٹیسلا کی پریشانی میں اضافہ

?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: چینی آٹومیکر ’بی وائی ڈی‘ کے حصص میں منگل کے

یمن کے سُقُطری جزیروں میں سعودی اور اماراتی فوجیوں کے مابین شدید جھڑپیں

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع نے یمن کےسُقُطری جزیروں میں سعودی فوج اور متحدہ

اسرائیل پر حملے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا ایران کو مشوہ

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں ایران کو مشورہ دیا ہے

کیا یوکرین میں جنگ کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے؟

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:جرمنی کے سرکاری ٹی وی چینل ای آر ڈیؤ نے دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے