?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں کے تنازعات اور عدم استحکام کے بعد افغانستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، جہاں اب جنگ نہیں ہے، ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے لیکن خواتین کے حقوق اور دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے درپش سنگین خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے خدشات سے متعلق خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان کے دوست، پڑوسی اور ای سی او کا رکن ہونے کی حیثیت سے ہمارا اس مقصد کے لیے ایک اہم کردار ہے، جسے ادا کرنا ہے۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں اقتصادی بحالی اور ترقی کے حصول کے لیے رابطے کا فائدہ اٹھانا چاہئے، جو پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کی کلید ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ای سی او فورم کو بہت اہمیت دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خطے کی جغرافیائی سیاسی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاسا 1000، ٹرانس افغان ریلویز، تاپی اور دیگر کنیکٹیویٹی پروجیکٹس محض اقتصادی منصوبے نہیں بلکہ یہ ہمارے مشترکہ مستقبل میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری بھی ہیں، ہمیں علاقائی روابط کے لیے مشترکہ وژن وضع کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن، خوشحال اور باہم منسلک افغانستان کے مشترکہ نظریات کے لیے ای سی او کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
ان کا کہا تھا ہم نے ای سی او پلیٹ فارم سے اپنی اجتماعی اور مربوط کوششوں خاص طور پر ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کنکٹیویٹی کے شعبے میں ایک طویل سفر طے کیا ہے تاہم ہمارے خطے کے اندر اور باہر کے چیلنجوں نے ای سی او کو اس کے ابتدائی مقاصد کے مطابق ایک مربوط علاقائی اقتصادی تنظیم بنانے کی جانب پیش رفت میں رکاوٹ ڈالی ہے، تنظیم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اصلاح کی مخلصانہ کوشش لازمی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ای سی او کے بنیادی مقاصد کے تحفظ اور فروغ سمیت باہم جڑی اور اچھی طرح سے مربوط تنظیم کے طور پر اپنے وژن کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہمیں اقتصادی تعاون تنظیم پر مکمل اعتماد ہے اور ہم اس خطے کے عوام کی اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے وژن کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو امن، ترقی، ہم آہنگی اور ثقافتی اور تہذیبی تنوع کے احترام کی ضرورت ہے، ہمیں جنگوں اور غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، دنیا اور عوام میں تنازعات اور تقسیم کو ہوا دینے کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں مدد کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی قبضے کے بارے میں امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے قابض افواج کے خلاف عراقی عوام
فروری
ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز
?️ 29 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ
نومبر
گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے: اسدعمر
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر
دسمبر
امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ ایک بار پھر ’ٹک ٹاک‘ خریدنے کی دوڑ میں شامل
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ
جنوری
گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18
اکتوبر
مصر میں سوئیڈش سفارتخانے کا اپنی حکومت مخالف بیان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:قاہرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے جمعے کی شام اسٹاک
جولائی
اقوام متحدہ جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لے
?️ 28 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
خطے میں کشیدگی؛ نیویارک کے اجلاس سے السیسی کا تل ابیب کو فیصلہ کن پیغام تک
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: عراق میں امریکی فوجی کمک کی آمد اور مصری ترک
ستمبر