?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ 28 ستمبر کی شام پونے 6 بجے ضلع ژوب کے علاقہ سمبازہ میں پیش آیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک-افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں بہادری سے لڑتے ہوئے 4 جوان شہید ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ شہدا میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل 26 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
بیان میں بتایا گیا تھا کہ فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے اور ساتھ ہی معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
قبل ازیں 23 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے انٹیلی جنس آپریشن کیا تھا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار شہید ہو گیا تھا۔
21 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں خفیہ سیکورٹی اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی ضلع بنوں کے علاقےجانی خیل میں کی جہاں اہلکاروں سیکورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع شمالی وزیرستان کے شہری علاقے دتہ خیل میں کی تھی اور اس دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
20 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔
اس سے قبل 15 ستمبر کو بلوچستان میں کوئٹہ کے قریب والی تنگی میں طالبان سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جہاں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے یمن پر حملے سے
مارچ
غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی تفصیلات
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ہونے والے بے
ستمبر
برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 2 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر
اپریل
’طاقتور ترین‘ شخصیت میرے خلاف سازش کررہی ہے، عمران خان کا دعویٰ
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون
کیا امریکہ نے ایران کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار نے اس ملک کے
اگست
قومی اسمبلی اجلاس: عطاتارڑ اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نشریات
نومبر
ٹرمپ کی کابینہ کے خیالات اور پالیسیاں
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی تشکیل
نومبر