?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی، اشیا کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دوحہ مذاکرات میں ایک تحریری دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے ہیں، تاہم اگر افغان طالبان اسے معاہدہ تسلیم کریں یا نہ کریں، اس سے پاکستان کے مؤقف پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ افغانستان کیساتھ کل دوبارہ مذاکرات ہونگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے کنڑ سے متعلق پاکستان عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کرے گا۔ افغان طالبان کی جانب سے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کے اعلان پر بھی پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارت اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنا دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم بھارت کا افغانستان میں کردار ماضی میں زیادہ مثبت نہیں رہا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مغربی کنارے کے انضمام کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی تعمیر نو میں کتنے سال لگیں گے؟
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی
فروری
سیاسی تعصب کے بغیر افغانوں کی مدد کریں:طالبان کی عالمی براداری سے اپیل
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے نائب وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
جنوری
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
?️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کی صورتحال
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی فوج کے البوکمال بارڈر کراسنگ پر ایک ٹرک پر
جنوری
کیا ملک میں حقیقت میں ٹوئٹر پر پابندی ہے؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وزیر اطلاعات
اگست
حماس: میتھیو ملر کے اعترافات صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی تعاون کی نشاندہی کرتے ہیں
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے
جون
خیبرپختونخوا انتخابات کیس: وفاقی و صوبائی حکومت، گورنر اور صدر کو نوٹسز جاری
?️ 13 اپریل 2023پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے
اپریل
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک
دسمبر