?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ، شہباز شریف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش بھی کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو مدعو کیا ہے ، اس مقصد کے لیے وزیر اعظم حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیر کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے ، جہاں وہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کے لیے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔
مشہور خبریں۔
شام کی 12 سال بعد عرب لیگ میں واپسی
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے 12 سال کی معطلی کے
مئی
یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: اسپوتنک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کیس میں پولیس سے کل تک پیش رفت طلب کرلی
?️ 18 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کی
مئی
نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے
مئی
50 ہزار شامی شہری بے گھر؛اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ دہشت گرد
دسمبر
ہم اسرائیل اور امریکہ کے حساس اہداف کو کچل دیں گے: یمن
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے کہا کہ حدیدہ میں شہری تنصیبات پر
ستمبر
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ سے ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم
?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو
مارچ