🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی، پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کی مشاورت سے متنازع قانون سازی کے معاملے پر مشاورت کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی تشکیل دینے میں کامیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی، اسے بھیجے گئے معاملات کے حوالے سے اپنے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کو وقتاً فوقتاً حتمی شکل دے گی اور اپنی سفارشات اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔کمیٹی میں حکومت کی جانب سے وزیردفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سمیت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدا مرزا، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کمیٹی میں اتحادی جماعتوں سے خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی بھی رکن ہیں۔کمیٹی میں اپوزیشن سے شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر، شازیہ مری اور آغا حسن بلوچ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں قومی اسمبلی میں حکومت نے ایک ہی روز میں ریکارڈ قانون سازی کرتے ہوئے والدین کے تحفظ کا آرڈیننس، حقوق جائیداد برائے خواتین کا بل، وفاقی دارالحکومت میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن کے بل سمیت دس قوانین کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔
حکومت کے اس اقدام پر اپوزیشن کی سخت تنقید پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون سازی کے حوالے سے کمیٹی کے تشکیل دینے کا وعدہ کیا تھا۔بعد ازاں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی قانون سازی آئین اور قانون سے متصادم ہے، ان میں کئی قانونی سقم ہیں۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہم نے آواز اٹھائی لیکن توجہ نہیں دی گئی اور پھر سینیٹ میں جا کر اپوزیشن نے اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرکے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی بننی چاہیے۔جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ضمن میں بات ہوچکی ہے، اس کی تحقیقاتی کمیٹی بنے گی جس میں دونوں بینچز کی جانب سے اراکین شامل ہوں گے اور قانون سازی کے عمل کا جائزہ لیں گے۔
مشہور خبریں۔
آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کرنے پر صیہونی وزیر کا غصہ
🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اقتصاد نے فلسطین کی آزاد ریاست
جون
پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حقیقی خالق
🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: ڈاکٹر رفیع محمد چودھری کو پاکستان میں سائنس اور فزکس
جولائی
یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام
🗓️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ
اپریل
امارات؛ صیہونی توسیع طلبی کا مرکز
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے صیہونی لیکوڈ پارٹی کی بین الاقوامی کانفرنس
مارچ
جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم
🗓️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل پر برہمی
مئی
یمنی خواتین یونین کا انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی خواتین یونین نے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی
جنوری
ٹیسلا نے انسان نما روبوٹ تیار کرنے کا اعلان کر دیا
🗓️ 21 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) ٹیسلا کمپنی انسان نما ربوٹ تیار کر رہی ہے
اگست
سیکیورٹی خدشات کے باعث سائفر کیس کا اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا، خصوصی عدالت
🗓️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان
نومبر