اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 28 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 60 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 4 ارب 46 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

کرنسی ماہرین کا خیال ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی کمی آئندہ چند ہفتوں تک شرح تبادلہ میں استحکام میں مددگار ثابت ہوگی۔

تاہم بینکرز کا کہنا ہے کہ مارچ میں 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مثبت کرنٹ اکاؤنٹ نے حقیقی معنوں میں شرح تبادلہ کو سپورٹ کی۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسمعٰیل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اپریل میں بھی فاضل پن ہوگا جو معیشت میں استحکام کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان نے درآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی کی ہے، جس کی وجہ سے معاشی نمو بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن توازن ادائیگی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

حکومت کے لیے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کرنے میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔

پاکستان کو مستقبل میں معاشی استحکام کے لیے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی کیونکہ اسے مالی سال 2024 میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 35 ارب ڈالر کی بڑی رقم درکار ہوگی۔

تاہم مرکزی بینک کو ابھی تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے وعدہ کردہ رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زیرہ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 58 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔

اس سے پچھلے ہفتے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے

کربلا میں لاکھوں زائرین امام حسین کا اجتماع

?️ 27 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے کربلا میں اربعین تقریب میں امام حسین کے

مغربی کنارے میں ایک اور جنین

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع بلاطہ کیمپ بتدریج مزاحمتی

صیہونی آبادکار  نے چار فلسطینیوں کو گاڑی کے نیچے کچل دیا

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:خبررساں ذرائع کے مطابق روس ٹوڈے نے فلسطین میں اپنے نمائندے

پشاور ہائیکورٹ: خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کیس کی سماعت کل تک ملتوی

?️ 11 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیس کی

صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینی آبی اور زرعی وسائل کی لوٹ مار

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اس بات

صہیونی فوجی وفد سقطری میں تعینات

?️ 1 ستمبر 2022باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے فوجی

جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے