اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 38 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 628 پوائنٹس یا 0.84 فیصد بڑھ کر 75 ہزار 506 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 74 ہزار 878 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ اسٹاک میں اضافہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس بیان کے بعد ہوا کہ پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ’نمایاں پیش رفت‘ ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کو ریکوڈیک کے حصص کی خبروں نے بھی مثبت کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے کہا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی آ رہی ہے کیونکہ ’مئی میں مہنگائی کی شرح میں 13 فیصد تک کی نمایاں کمی ہونے کی توقع ہے، انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا تھا کہ ’جون میں زری پالیسی میں نرمی کی توقعات بھی ہیں‘۔

10 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

مجھے سزا ہو بھی جائے تب بھی الیکشن ضرور لڑوں گا:ٹرمپ

🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس میں

ترک عوام بائیڈن کو بیلٹ باکس میں جواب دیں گے:اردگان

🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے اہم

غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت

🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آج علی الصبح فضائی حملوں اور

لبنان میں امریکی مداخلت

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ کی معاون،

ایران سے چین تک بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک جیسی سیاست

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے

عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے

🗓️ 28 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان

یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:     یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال

عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ

🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے