?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد دوسرے روز بھی مثبت رجحان جاری ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 10 بج کر 34 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 347 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ ساڑھے چھ سال بعد بینچ مارک انڈیکس بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ نے قابل ذکر سنگ میل عبور کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 314.13 یا 0.6 فیصد اضافے کے بعد 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے سربراہ رضا جعفری نے کہا تھا کہ معیشت پر زیادہ توجہ، آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی معاملات سے متعلق مثبت امکانات اور آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی امید مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 314.13 یا 0.6 فیصد اضافے کے بعد 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ ساڑھے چھ سال بعد بینچ مارک انڈیکس بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے متعدد بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ ملک کے کچھ
اکتوبر
حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
اپریل
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے
جولائی
الشفا ہسپتال کی جنگ غزہ کا کیا مسئلہ ہے ؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ غزہ
نومبر
12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی
اکتوبر
وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا
?️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
یمنی فوج نے اماراتی جاسوس طیارے کو مار گرایا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان یحیی ساری نے بدھ
جنوری