اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 277 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 277 پر آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 11 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 0.77 فیصد یا 494 پوائنٹس بڑھ کر 65 ہزار 9 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا اور انڈیکس 277 پوائنٹس یا 0.43 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 237 پر آگیا، جو گزشتہ کاروباری روز 64 ہزار 514 پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز (5 جنوری) سینیٹ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچنج مثبت کے بعد منفی میں تبدیلی ہوگئی تھی اور انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا۔

تاہم مارکیٹ کے بند ہونے تک انڈیکس میں کچھ بہتری آگئی اور وہ 124 پوائنٹس یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64 ہزار 515 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پولینڈ کی حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کی خریدار

🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  وارسا نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس

بائیڈن کے دفتر سے مزید خفیہ دستاویزات دریافت

🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے

حملہ آور مذہبی انتہاپسند نہیں بلکہ تربیت یافتہ شوٹر تھا، عمران خان کا دعویٰ

🗓️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

چین اور تائیوان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی

🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:تائیوان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

کیا نائجر میں حالیہ واقعات بغاوت ہیں؟

🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں:فوجی کمانڈروں کے ہاتھوں نائجر کے حکمران محمد بازوم کی گرفتاری

سان فرانسسکو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور کیلیفورنیا کے بکھرے ہوئے خواب

🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں

فرانس کا ایفل ٹاور کی بجلی وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے

اٹلی کی ریاض کو اسلحے کی فروخت پر پابندی منسوخ

🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:اطالوی حکومت نے اپنی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے