اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 822 پر جا پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (23 جنوری) کے ایس ای-100 انڈیکس 514 پوائنٹس یا 0.81 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 454 پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انڈیکس میں 79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس سے ایک روز قبل پاک-ایران کشیدگی کے سبب انڈیکس 364 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 202 پر آگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سنسنی خیز دوڑ

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے

پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت کی۔

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکمراں

امریکی جمہوریت کے ڈگمگانے پر ٹرمپ کی 187 منٹ کی خاموشی

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 187 منٹ کی خاموشی

ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کا کینسر ہیں: بولٹن

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے ریپبلکنز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے

ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی

گرین لائن بس سروس 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان

?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن بس سروس

صیہونی حکومت کا اردن کے خلاف اعلان جنگ

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اردن کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے صیہونی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے