اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی حاصل کرسکتے ہیں

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد ﷺ نے مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی، 12 سال کی قلیل مدت میں 2 سپر پاورز روم اور فارس نے نئے انقلاب کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی اور کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرسکتے ہیں، جن ممالک نے ان اصولوں پرعمل کیا وہ ترقی کرگئے۔

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست 2 بنیادی اصولوں پرقائم ہوئی، ایک قانون سب کیلئےبرابرہوگا اور دوسرا فلاحی ریاست ہوگی، پہلےقومیں اس لیےتباہ ہوئیں کیوں کہ امیر،غریب کیلئےالگ الگ قانون تھا، جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور جنگل کا قانون ہوتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس، وہ ممالک جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی فلاحی ریاست میں غریب، بوڑھوں، یتیموں، خواتین کا خیال رکھا جاتا تھا، پنشن کا نظام سب سے پہلے دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمرؓ کے دور میں آیا۔

عمران خان نے چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چین کی حالیہ ترقی دیکھی جہاں 30 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا گیا، انہوں نے نہ صرف معاشرے میں غریبوں کا خیال رکھا بلکہ 700 وزرا سطح کے افسران کو کرپشن پر جیل میں ڈالا، طاقتور کو قانون کے نیچے لایا گیا، یہ معاشرے کی ترقی کا راز ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کے واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے چند پیغامات

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن، جو لبنان کی حزب اللہ کے بعد مزاحمت کے

نیب نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کےخلاف بدعنوانی سے متعلق انکوائری بند کردی

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کے مشیر

سربراہ پاک بحریہ کا امریکی دورہ، سربراہان سے اہم ملاقاتیں

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

2021 میں فلسطینیوں کی صورتحال کا جائزہ

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے 2021 میں فلسطینیوں کے حقوق کی

منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک

آٹھ ماہ کی سیکیورٹی ایک گھنٹے میں تباہ ہو جائے گی: شیخ نعیم قاسم

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

کیا ٹرمپ کو جیل ہو سکتی ہے؟

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے اس ملک کے سابق صدر ٹرمپ کی

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی حکام تذبذب کا شکار کیوں ہیں؟

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے موقف کے برعکس، ایران کا حملہ حساب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے