?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 9 مئی سے متعلق 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق 9 مقدمات میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی اور ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سنے۔
ان درخواستوں میں سے 6 سیشن عدالت اور 3 درخواستیں انسداد دہشت گردی عدالت نے خارج کی تھیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے ٹرائل عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دیے جاتے ہیں اور خارج کی گئیں ضمانت کی درخواستیں ٹرائل کورٹ میں زیر التوا تصور کی جائیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
ٹرائل کورٹ میں ضمانت کے لیے درج درخواستوں میں توشہ خانہ کیس، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس اور ایک درخواست اقدام قتل کے مقدمے سے متعلق تھی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے پرتشدد مظاہروں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی 9 درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت کی 3 درخواستیں اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) محمد سہیل نے عمران خان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی 6 درخواستیں مسترد کر دی تھیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد حراست میں لیے جانے کی وجہ سے عدالت میں سماعت کے دوران غیر حاضرنہیں تھے۔
یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسید سے متعلق مقدمے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے خلاف تھانہ کھنہ اور بارہ کہو تھانے میں درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے ضمانت کی درخواست کی تھی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کراچی کمپنی، رمنا، کوہسار، ترنول اور سیکریٹریٹ تھانوں میں درج ایف آئی آرز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔
استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان جیل میں ہیں اس لیے وہ ضمانت قبل از گرفتاری کے حق دار نہیں ہیں اور تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان اپنے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا تھا کہ سابق وزیراعظم کو ان کے خلاف درج تمام 6 مقدمات میں ایک جیسے الزامات کا سامنا ہے لیکن پولیس ان معاملات میں تحقیقات کے لیے اقدامات نہیں کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہر پاکستان دشمن نوازشریف کا قریبی دوست ہے: فواد چوہدری
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز
جولائی
چین کے ساتھ ممکنہ جنگ میں امریکہ کے اہم ہتھیار کتنے دن کے لیے ہیں؟
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے
جنوری
امریکی وزیر خارجہ کا مغربی ایشیا کا ممکنہ دورہ
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز
فروری
حماس کے خلاف عرب ممالک کے اقدامات
?️ 3 اگست 2025 سچ خبریں: عبرانی اخبار معاریو نے خبر دی ہے کہ مصر،
اگست
مغرب یوکرین میں تنازعہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا
جون
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
?️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم
مئی
امریکہ یوکرین رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا؛ وجہ ؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: پیٹ ہیگن، امریکی سیکریٹری دفاع، اس ہفتے منعقد ہونے والے
جون
ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی
اکتوبر