🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 9 مئی سے متعلق 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق 9 مقدمات میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی اور ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سنے۔
ان درخواستوں میں سے 6 سیشن عدالت اور 3 درخواستیں انسداد دہشت گردی عدالت نے خارج کی تھیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے ٹرائل عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دیے جاتے ہیں اور خارج کی گئیں ضمانت کی درخواستیں ٹرائل کورٹ میں زیر التوا تصور کی جائیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
ٹرائل کورٹ میں ضمانت کے لیے درج درخواستوں میں توشہ خانہ کیس، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس اور ایک درخواست اقدام قتل کے مقدمے سے متعلق تھی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے پرتشدد مظاہروں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی 9 درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت کی 3 درخواستیں اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) محمد سہیل نے عمران خان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی 6 درخواستیں مسترد کر دی تھیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد حراست میں لیے جانے کی وجہ سے عدالت میں سماعت کے دوران غیر حاضرنہیں تھے۔
یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسید سے متعلق مقدمے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے خلاف تھانہ کھنہ اور بارہ کہو تھانے میں درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے ضمانت کی درخواست کی تھی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کراچی کمپنی، رمنا، کوہسار، ترنول اور سیکریٹریٹ تھانوں میں درج ایف آئی آرز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔
استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان جیل میں ہیں اس لیے وہ ضمانت قبل از گرفتاری کے حق دار نہیں ہیں اور تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان اپنے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا تھا کہ سابق وزیراعظم کو ان کے خلاف درج تمام 6 مقدمات میں ایک جیسے الزامات کا سامنا ہے لیکن پولیس ان معاملات میں تحقیقات کے لیے اقدامات نہیں کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکہ کا ردعمل
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے ایران اور سعودی عرب
اپریل
رفح کراسنگ پر اسرائیل کا داخلہ عرب حکومتوں کی تذلیل کا باعث بنا
🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عربی زبان کے مصنف اور مفکر فہمی ہوویدی نے غزہ جنگ
مئی
داخلی اور خارجی خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی میں اسرائیلی فیصلہ ساز ناکام
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے ادارے نے نئے سال کے
فروری
اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا
🗓️ 23 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی
جولائی
فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار
🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی
مارچ
سات سال بعد بھارتی عہدیدار کا دورۂ شام
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: 7 سال بعد، ہندوستان کے وزیر خارجہ کا کے دورے
جولائی
ڈونلڈ لو رجیم چینج کو تسلیم کر لیتا تو دباؤ جو بائیڈن حکومت پر آتا، عمران خان
🗓️ 26 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
مارچ
ٹرمپ نے کورونا کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا: امریکی ایوان نمائندگان کی رپورٹ
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منتخب کی جانے والی تحقیقاتی
دسمبر