اسلام آباد ہائیکورٹ: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی، جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ 30 جون تک افغانیوں کو وطن واپس جانا تھا، اس کے بعد مہاجرین کو کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس نہ بھجوانے سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، اور حکومتی اقدامات کو کیس کے فیصلے تک روکنے کی استدعا کی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جو پالیسی ہے عدالت اس میں مداخلت نہیں کرے گی۔

فاضل جج نے کہا کہ 30 جون تک افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانا ہے، حکومت کہہ رہی ہے ہم نے مہاجرین کا کنٹریکٹ سائن نہیں کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 30 جون کے بعد افغان شہریوں کو کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 4 جولائی کو وزارت سیفران نے تمام محکموں کو افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔

وزارت سیفران کی جانب سے پاکستان میں آباد افغان شہریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن ( پی او آر) کارڈز میں توسیع زیرغور ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کےبارے میں حتمی فیصلہ ہونے تک کوئی کارروائی نہ کی جائے اور انہیں ہراساں نہ کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں وزارت داخلہ، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کردی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل

?️ 4 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے

مقدمات کے فیصلوں اور ٹرائل میں تاخیر کی وجہ سے نیب ترامیم کی گئیں، وزیرقانون

?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

صیہونی حکومت کا نئی پناہ گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ 

?️ 21 جون 2025 سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ نے وزارت دفاع اور ہوم فرنٹ کمانڈ

افغانستان کی دو خانہ جنگوں میں مداخلت ایک غلطی

?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے اعتراف کیا کہ

توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

?️ 20 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

یوکرائن کی صورتحال پر لبنانی وزیر خارجہ کے بیان میں امریکہ کا کردار

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن اور روس کے درمیان پائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے