?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔
پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی مدد کرنے کے الزام میں پاکستان میں قید ہیں، اس سے قبل امریکا نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
سماعت کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے عدالت میں نیا اعلامیہ جمع کرایا، جس میں تجویز دی گئی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کیا جائے۔
کلائیو اسمتھ نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے تبادلے سے ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان واپسی میں مدد مل سکتی ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کے حوالے سے حکومت کا موقف پوچھا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا، سوال اٹھایا گیا کہ اگر کوئی جواب ملا تو کیا جواب ملا۔
وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے حال ہی میں قائم مقام امریکی سفیر سے ملاقات کی تھی، اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا، تاہم ملاقات کے نتائج کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کلائیو اسمتھ کے اعلامیے پر جامع جواب جمع کرائے اور اٹھائے گئے تمام خدشات کو دور کرے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کوروناوائرس کی چوتھی لہر ملک بھر میں
جولائی
کورونا :پاکستان میں کوروناکیسز کی شرح کم ہونے لگی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے
فروری
غزہ میں نیا اور نامعلوم وائرس پھیل گیا، صحت عامہ سنگین خطرے میں
?️ 29 اگست 2025غزہ میں نیا اور نامعلوم وائرس پھیل گیا، صحت عامہ سنگین خطرے
اگست
حزب اللہ کی تفصیلی کارروائیوں سے صہیونی دشمن پریشان
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے تعزیری اور مشترکہ آپریشن
اپریل
تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
نومبر
ایک بھولی بسری جنگ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:جنین بھولی ہوئی لڑائیوں کی علامت ہے،جنین یا کسی بھی بھولی
جولائی
’کوپ 28‘ میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کیلئے ادارے مکمل تیاری کریں، نگران وزیراعظم
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ 28ویں کانفرنس آف
نومبر