?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے 5 ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا، پانچوں ججز کی جانب سے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کیس کی پیروی کریں گے۔
یاد رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نظر ثانی شدہ سنیارٹی لسٹ میں ججوں کے عہدوں کو کم کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے گزشتہ فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس میں بھارتی سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی شامل ہے، جس میں تقرریوں سے تبادلوں کو الگ کیا گیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے سنیارٹی لسٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی تھی۔
یہ فیصلہ ججوں کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق آئینی دفعات اور عدالتی مثالوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا، جب وزارت قانون و انصاف نے یکم فروری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں 3 موجودہ ججوں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا ان کے متعلقہ ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کروا سکتی ہے؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے
مارچ
اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے
اگست
کورونا وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے
?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ ان دنوں کمی
ستمبر
کیا السنور اسرائیل کو غزہ سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں غاصبانہ جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی قیدیوں کی
مئی
پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عظمی بخاری
?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا
اگست
وزیراعظم کی چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن
اکتوبر
امید ہے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی:آرمی چیف
?️ 21 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
اگست
غزہ کی جنگ نے دنیا کے سامنے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مفکر حمود الاھنومی نے اس بات کی طرف اشارہ
جنوری