?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنز نے حکومت کے مجوزہ آئینی پیکج کو مسترد کردیا،آئینی پیکج کیخلاف مزاحمت کااعلان ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے اسلام آباد بار کونسل کے علیم عباسی و دیگر عہداروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی،علیم عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئینی پیکج کو مسترد کرتے ہیں اوران کو روکنے کیلئے مزاحمت بھی کریں گے ۔
مخصوص شخصیات ، مخصوص سیاسی جماعتوں اور بدنیتی پر مبنی ترامیم کی جارہی ہیں۔تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز نے آئینی پیکج کو مسترد کرتے ہوئے آئینی پیکج کے خلاف 7 اکتوبر کو دن 11 بجے آل پاکستان وکلا کنونشن کرانے کا اعلان بھی کر دیا۔
تینوں وکلا ءتنظیموں کا ترامیم رکوانے کیلئے مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مجوزہ غیر آئینی آئینی پیکج کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے اور اس کیخلاف اپنی جدوجہد کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان وکلاءنمائندہ کا کہنا تھا کہ وکلاءکو اعتماد میں لئے بغیر آئینی پیکج بے سود ہو گا۔آل پاکستان وکلاءنمائندہ نے اپنے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وکلاءکے سوالات کے تفصیل سے جواب دئیے تھے۔
وکلاءنمائند وںنے اجلاس میں قرارداد پیش کی تھی جس کے مطابق پارلیمان قانون سازی اور آئینی ترمیم کرنے کا اختیار رکھتا ہے تاہم قانون سازی یا آئینی ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہ ہو۔قرارداد کے مطابق وکلاءکو اعتماد میں لئے بغیر آئینی پیکج بے سود ہو گا۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کو مشتہر کیا جائے۔بعدازاں حکومت نے آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ ترمیم پر وکلاءرہنماﺅں کو مجوزہ آئینی ترامیم پر بریفنگ دیں گے اور آئینی ترامیم کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تمام بار کونسلزسٹیک ہولڈرزکوآئینی پیکج پر مکمل اعتماد میں لیا جائیگااور ان سے ملاقات کے دوران تمام تحفظات کو دورکیا جائیگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں آئینی ترامیم کے معاملے پر بارکونسلزکے اجلاس میں شرکت کرکے حکومتی موقف واضح کروں گا اور ان کو مکمل بریفنگ دونگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترامیم مکمل اتفاق رائے سے منظور ہوں ۔


مشہور خبریں۔
بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی چھوڑ کر دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔ مصدق ملک
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مصدق
جون
مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال میں چیلنجز کا سامنا
?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر
ستمبر
ایرانی صدر کی وفات پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے
مئی
نیتن یاہو عالمی عدالت پر غصہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ہیگ کی عدالت میں اس حکومت کے
جنوری
پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 3 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و
دسمبر
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعدبلدیاتی حکومتوں کو بحال کردیا
?️ 20 اکتوبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت نے سپریم کورٹ
اکتوبر
بیجنگ کا واشنگٹن کو پیغام،تجارتی غنڈہ گردی کی پالیسیوں کو بند کریں
?️ 18 اکتوبر 2025بیجنگ کا واشنگٹن کو پیغام،تجارتی غنڈہ گردی کی پالیسیوں کو بند کریں
اکتوبر
صیہونیوں کی حماس کے خلاف متعدد ممالک سے اپیل
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ
مئی