اسلام آباد میں پولیس پر حملہ دہشتگردانہ کاروائی ہے

شیخ رشید

?️

اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ رات پولیس پر حملہ لوٹ مار یا ڈکیتی نہیں بلکہ دہشت گردی کی کارروائی تھی۔وزیر داخلہ پیر کی شب فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل منور کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ منور ڈیوٹی پر تھا جب دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کر دی، یہ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں تھا، ہمیں ایک طرح کا اشارہ ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات ہونے لگے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال کا پہلا واقعہ ہے اور ہمیں بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار نے اپنی قربانی سے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی سول آرمڈ فورسز انتہائی چوکس ہیں اور ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرتی ہیں۔واقعے میں ملوث مجرمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں افراد دہشت گرد تھے اور جوابی کارروائی میں مارے گئے۔

پولیس کے ترجمان نے ڈان کو بتایا تھا کہ فائرنگ کا تبادلہ کراچی کمپنی پولیس کی حدود سیکٹر جی ایٹ میں ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں3 دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے اور انہوں نے جیلانی چوک پر چوکی قائم کر رکھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو معمول کی چیکنگ کے لیے روکنے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل کو مردہ قرار دیا گیا۔اسلام آباد میں 7 جنوری کے بعد سے اب تک پولیس اہلکاروں پر تشدد کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔

مشہور خبریں۔

محور مزاحمت سپریم لیڈر امام خامنہ ای کی نگاہ سے

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام سید علی خامنہ ای نے

دنیا نے شام کی لازمی امداد نہیں کی:اقوام متحدہ

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی

کابل میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کی افغان وزیرخارجہ سے ملاقات

?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے سفیر آصف

عالمی بحران کے موقع پر اپنا ہی گریبان پکڑنا

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مسئلہ فلسطین میں انقرہ کے حکمرانوں کے منافقانہ رویے پر

غزہ پر صیہونیوں کی بمباری

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں

شمالی کوریا کے800000 افراد امریکہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس ملک کے تقریباً 800000

امریکہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: چین

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ

عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے