?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت شہر میں 25 عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں جبکہ ملکی و غیر ملکی شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ میٹرو بس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔
پولیس نے اسلام آباد کے شہریوں سمیت غیرملکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹوئٹ میں مزید ہدایت کی گئی کہ کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں، جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 ہیلپ لائن پر حکام کو دیں۔
واضح رہے کہ یہ خصوصی سیکیورٹی پلان ایسے وقت میں وضع کیا گیا ہے جب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے ملک میں حالیہ عرصے میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
23 دسمبر کو اسلام آباد کے آئی-10 سیکٹر میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا تک محدود عسکریت پسندی کی حالیہ لہر کے آغاز کے بعد اسلام آباد میں دہشت گردی کا پہلا بڑا واقعہ تھا۔
دھماکے کے 2 روز بعد اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا جس میں ممکنہ حملے کے خدشات کے پیشِ نظر اپنے عملے کو شہر کے میریٹ ہوٹل میں جانے سے منع کیا گیا تھا، اسی روز اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی۔
مزید براں سعودی عرب، برطانیہ اور آسٹریلیا نے گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے شہریوں سے نقل و حرکت محدود کرنے کی اپیل کی تھی۔
مشہور خبریں۔
شبیر احمد شاہ جیل کی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، ڈی ایف پی
?️ 15 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
ایران کا اسلامی انقلاب اور 45 سال پہلے ترکی کے اخبارات کی سرخیاں
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: 1979 کے موسم سرما کے وسط میں ایران میں اسلامی
فروری
خطے میں امریکہ کے مبینہ مقاصد کے بارے میں مسلم اقوام کے شکوک و شبہات
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ پول کے نتائج جو کہ عراق پر امریکی حملے کے
اپریل
امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: امریکی یونیورسٹیوں میں پولیس کا تشدد برداشت کرنے والے طلباء
مئی
نام نہاد اسمبلی انتخابات ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں، حریت کانفرنس
?️ 20 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف
ستمبر
الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو دھمکی قبول نہیں کرے گا، ذرائع ای سی پی کا عدالتی وضاحت پر ردعمل
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص
ستمبر
نابلس میں فائرنگ سے سینئر صہیونی کمانڈر زخمی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: گزشتہ شب بدھ کی رات سینکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے
جون
فاروق عبداللہ نے پہلگام حملے میں سیکورٹی کی خامیوں پر سوال اٹھایا
?️ 22 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل
جون