🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز آنے پر اسکول بند کرنے کے بجائے صرف کلاس کو چھٹی دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق فیصلہ بچوں کی تعلیم کے حرج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔
نئی پالیسی پر انتظامیہ نے شہر بھر میں صرف کلاس روم بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو بھی ڈپٹی کنشنر آفس کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔جبکہ سسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی وجہ سے 4 سکولوں کو سربمہر کر دیا۔ پیر کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد نے چھتر پارک، کری روڈ، کرنل امان اللہ روڈ اور پنڈ بیگوال میں کوویڈ 19 کے مثبت کیسز کی وجہ سے 4 سکولوں کو سیل کر دیا ہے۔
دوسری جانب این سی او سی نے کورونا کی علامات کا شکار افراد کیلئے گھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنز جاری کردیںجس میں کہاگیاہے کہ کورونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد پانچ دن قرنطینہ کریں، کورونا کا شکار افراد گھر سے نکلنے میں گریز کریں ۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے گائیڈ لائنز مؤثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا ٹیمپریچر 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد پانچ دن قرنطینہ کریں، کورونا کا شکار افراد گھر سے نکلنے میں گریز کریں اور دوسروں سے جتنا ممکن ہو فاصلہ رکھیں، بیمار ہوں تو گھر پر رہیں اور ڈاکٹر سے فون پر بات کریں، فون یا ای میل کے ذریعے دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ این سی او سی نے کہاکہ بخار ،کھانسی ، سانس لینے میں دشواری ہو تو ڈاکٹرکو بتائیں، سینے میں مسلسل درد، ہونٹ یا چہرہ نیلا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ، بیمار شخص گھر میں دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ کمرے میں رہے، گھر میں رہتے ہوئے کئی ہفتوں کی ادویات اور سامان تک رسائی کو ممکن بنایا جائے ، بیمار کی کئیر کرنے والے افراد غیر ضروری مہمانوں سے اجتناب کریں، بیمار شخص اور اس کی کئیر کرنے والے ماسک کا استعمال کریں۔
مشہور خبریں۔
برطانوی پولیس ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر قابو پانے کی کوشش میں
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی پولیس نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ
جولائی
اردن کے سابق ولی عہد گرفتار
🗓️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے
اپریل
امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے پہلی بار اطلاع دی ہے کہ امریکی
جنوری
صہیونی فوج کا ناقابل تسخیر ہونے کا افسانہ چکناچور
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے خبر دی ہے کہ مصر اور
جون
عامر خان کا کورونا مثبت آنے پر راکھی ساونت کی حیرانگی
🗓️ 25 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان کا
مارچ
لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
🗓️ 18 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
مارچ
آئی پی پیز سے متعلق جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے، وفاقی وزیر توانائی
🗓️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا
ستمبر
گینٹز نے نکی ہیلی کے ساتھ گفتگو میں رفح میں حماس کو تباہ کرنے پر زور دیا
🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: CNN نے رپورٹ کیا کہ ملاقات کے دوران، جو تل
مئی