اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے رواں سال مئی میں ان کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹ جاری کیے تھے، اسحٰق ڈار پر اپنے معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، انہیں 2017 میں اس کیس میں مفرور قرار دیا گیا تھا جب وہ بدعنوانی کے مقدمے میں پیش ہونے میں ناکام رہے تھے۔

تاہم گزشتہ ماہ جب اسحٰق ڈار عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمے کا سامنا کرنے کا حلف دیا تو عدالت نے اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا، عدالت نے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو قانون کے سامنے پیش ہونے کے لیے 15 روز کا وقت دیا تھا۔

آج کی سماعت کے دوران عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے وزیر کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

مزید برآں عدالت نے وزیر خزانہ کی جانب سے دائر دو درخواستوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس بھی جاری کیا، جس نے اسحٰق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

اپنی درخواستوں میں اسحٰق ڈار نے سماعتوں میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کی اور اپنی کی جائیداد کی ضبطی کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے نیب کو 12 اکتوبر تک درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران اسحٰق ڈار خود احتساب عدالت میں پیش ہوئے جس پر ان کے وکیل نے گرفتاری مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحٰق ڈار کی گرفتاری کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟ جس پر تفتیشی افسر نادر عباس نے عدالت کو بتایا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے تاہم بعد میں انہیں معطل کردیا گیا تھا۔

دورانِ سماعت اسحٰق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے صرف ڈار کی پیشی کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے دریافت کیا کہ اب آپ کا کیا مؤقف ہے؟ وارنٹس منسوخ کیے جائیں یا نہیں؟

جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے بھی وارنٹ منسوخ کرنے کی حمایت کی اور کہا کہ وارنٹ صرف ان کی پیشی کے لیے جاری کیے گئے تھے۔

مزید برآں وکیل قاضی مصباح نے عدالت کو بتایا کہ اسحٰق ڈار کو ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانا ہے ساتھ ہی انہوں نے وارنٹ منسوخی کی استدعا کی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ایک عبوری ریفرنس بھی دائر کیا گیا ہے جس کے تحت دوبارہ فرد جرم عائد کرنا ہوگی۔

اسحٰق ڈار کے وکیل نے عدالت کی اس آبزرویشن کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس پر دلائل پیش کریں گے، عبوری ریفرنس کی کوئی بنیاد نہیں ہے‘۔

بعدازاں عدالت نے اسحٰق ڈار کے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے نیب سے ان کی دو درخواستوں پر 12 اکتوبر کو اگلی سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کی درخواست پر 28 جولائی 2017 کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 3 اور اس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیب نے اسحٰق ڈار کے خلاف آمدنی میں اضافے کے علاوہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ، ہارٹ اسٹون پراپرٹیز، کیو ہولڈنگز، کیونٹ ایٹن پلیس، کیونٹ سولین لمیٹڈ، کیونٹ لمیٹڈ، فلیگ شپ سیکیورٹیز لمیٹڈ، کومبر انکارپوریشن اور کیپیٹل ایف زیڈ ای سمیت 16 اثاثہ جات کی تفتیش کی۔

اس کے بعد ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا۔

اسحٰق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس میں دفعہ 14 سی لگائی گئی تھی، یہ دفعہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے، جس کی تصدیق ہونے کے بعد 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسحٰق ڈار کے خلاف ریفرنس میں نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے نام پر یا ان پر انحصار کرنے والے افراد کے نام پر اثاثے اور مالی فوائد حاصل کر رکھے ہیں، جن کی مالیت 83 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار روپے ہے۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کے اثاثہ معلوم ذرائع سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔

بعد ازاں اس وقت کی حکومت نے اسحٰق ڈار سے خزانہ کی وزارت واپس لے لی تھی۔

عدالت نے 14 نومبر 2017 کو ریفرنس کے حوالے سے اسحٰق ڈار کے بیٹے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔

عدالت نے اسحٰق ڈار کو مذکورہ کیس میں ٹرائل میں پیش ہونے سے ناکامی پر 11 دسمبر 2017 کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی کے چیلنجز؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں طالبان کی حکمرانی

کیا بائیڈن ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بائیڈن 2024

ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل

وزیر داخلہ کا دعویٰ، اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ

سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سنسنی خیز دوڑ

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے

قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی اسلام دشمنوں کا ساتھ دینا ہے:عراقی مفتی کے مشیر

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے مفتی اعظم کے مشیر نے قرآن مجید کی بے

بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ

وزیراعظم کی صنعتوں میں درکار ہنر اور تربیتی پروگرامز کے منصوبے کی منظوری

?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں میں درکار ہنر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے