ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر

?️

سچ خبریں: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوئیں۔

وی آر لیڈی پارٹس کو 30 مئی کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پیکاک پر ریلیز کیا گیا ہے، سیریز کے دوسرے سیزن میں ملالہ یوسفزئی نے مختصر اور بطور مہمان اداکارہ کردار ادا کیا جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سیریز میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ساتھ بھارتی نژاد برطانوی لکھاری و سماجی رہنما میرا سیال بھی مختصر کردار میں دکھائی دی ہیں۔

 برطانوی جریدے ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے ویب سیریز ‘ وی آر لیڈی پارٹس ‘ میں بطور مہمان اداکارہ اداکاری اور غزہ کی صورتحال پر بات  کی۔

ویب سیریز میں نبھائے گئے کردار پر بات کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ اپنے کردار کا سن کر میں نے ندا منظور سے کہا تھا کہ میں اسکارف پہنتی ہوں اور جب بھی میں غیر روایتی لباس پہنوں تو وہ دوپٹے کے بغیر نہیں ہوتا، جب میں نے سیریز میں اپنے لک کو اسکارف اور کیپ  کے ساتھ دیکھا  تو مجھے واقعی خوش ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں ملالہ کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ اداکارہ بیلا ہدید اور بیونسے کے نقش قدم پر چلتے کاؤ گروپ جوائن کرنے پر فخر ہے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں سوچتی ہوں کہ غزہ میں فلسطینی کس حال میں زندگی گزاررہے ہیں تو میں ان پر ہونے والے مظالم اور درد کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کو جنگ بندی ، انسانی امداد کی ضرورت اور امن کی ضرورت ہے، فلسطین میں موجود ہرشخص کوئی اس کا مستحق ہے، ہر کوئی ایسی زندگی چاہتا ہے جہاں وہ کھیل سکے، ٹی وی دیکھ سکے، اسکول جا سکے، مجھے یقین نہیں آتا کہ غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ اسکولوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہاں کوئی یونیورسٹی نہیں بچی ہے، وہاں اندھا دھند بمباری روکنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ویب سیریز کی کہانی مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو متعدد مسائل کے باوجود میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

PPP اور PTI ارکان میں ہاتھا پائی اور دھکہ مکی

?️ 26 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان

امریکا کو فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد کا انتقال ہوگیا

?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اموات کا

پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر گندم برآمد

?️ 7 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک

ایران امت مسلمہ کے لیے کیا کر رہا ہے؟یمنی رہنما کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا

صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو لیا حراست میں

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں

اردوغان اور ترکی کے معاشی چیلنجز

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں معاشی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری لاکھوں

فروری میں ترسیلات زر 13 فیصد بڑھ گئیں

?️ 9 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے