?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت کی ہے کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی الحال موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل کرنے سے متعلق غور نہیں کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے جلسے سے متعلق میڈیا پر ذرائع سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ حکومت نے 23 نومبر سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ سست ہوجائے گا اور صارفین کو سوشل میڈیا ایپلی کیشن استعمال کرنے میں مشکلات ہوں گی۔
پی ٹی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھارٹی اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فی الحال موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل کرنے سے متعلق غور نہیں کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے سے متعلق پی ٹی اے کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے اور ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک پی ٹی اے کو وزارت داخلہ سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے سے متعلق کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری پر پنجاب رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دے دی۔
رینجرز اور ایف سی کی جانب سے شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی معاونت کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
جولانی کا ماسکو کا پہلا دورہ، روسی اڈوں اور بشار الاسد کی حوالگی پر ممکنہ مذاکرات
?️ 15 اکتوبر 2025جولانی کا ماسکو کا پہلا دورہ، روسی اڈوں اور بشار الاسد کی
اکتوبر
کابل کے تعلیمی مرکز میں دھماکے کے بعد طلباء کا احتجاجی اجتماع
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق کی حمایت میں
اکتوبر
عمران خان سے ملاقات کرادیں تو 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے، تحریک انصاف
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی
اکتوبر
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا
?️ 19 فروری 2023فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
معاشی سرگرمیوں میں کمی ہوسکتی ہے، اسٹیٹ بینک
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خیال ہے کہ
مئی
ٹرمپ کے ایلچی: احمد الشرع کے مقاصد امریکی مفادات کے مطابق ہیں
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: شام اور لبنان کے لیے ٹرمپ کے ایلچی ٹام بیرک
اگست
غزہ کے ہسپتالوں پر قابضین کے محاصرے اور تجاوزات کا سلسلہ جاری
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:قابض فوج غزہ کے اسپتالوں کے خلاف اپنی جارحیت کو تیز
مارچ
پنجاب انتخابات کیس: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی اپیل مسترد کردی
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 14
اگست