?️
اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کا احترام اور ان کے ماننے والوں کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اوآئی سی عالمی سطح پرآگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہورہاہے، ہم مغربی اور مسلم دنیا میں خلا کو کم کرنا چاہتے ہیں، اوآئی سی اسلام کےصحیح تشخص کواجاگرکرے،وزیراعظم عمران خان عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیاکو بتاناچاہتےہیں حضورﷺہمارےدلوں میں رہتےہیں، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ میں تعاون کیلئے پرعزم ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کررہاہے، اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے جبکہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی ایک مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہو تو الزام تمام مسلمانوں پر آتا ہے ، اوآئی سی ہی اس مسئلے پر کام کرسکتی ہے کوئی اور نہیں، تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پرزور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، او آئی سی عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔
مشہور خبریں۔
20 سال سے زائد امریکی جیل میں قید طالبان کے دو ارکان کی رہائی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان کے دو ارکان عبدالکریم اور عبدالظاہر صابر بالترتیب گوانتانامو میں
فروری
اردنیوں کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت کے مکینوں نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کی
اپریل
14 سال بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے اپنی پرواز بحال کر دی
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سیاحت
جون
پی ٹی آئی کا عمران خان کی ہدایات ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
?️ 6 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب
اکتوبر
صیہونی حکومت کی جیلوں کو بھرنے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے 50 قیدیوں کو
جولائی
پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب
دسمبر
افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹریبیون میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کے امام گرفتار
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں یروشلم
مارچ