اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کاہے: سربراہ مجلس وحدت المسلمین

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کا ہے۔

اسلام آباد میں ایم ڈبلو ایم کے زیراہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرے کرنا سب کا آئینی حق ہے،  جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی چڑھائی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر  میں اسرائیل اور امریکا کے سفارت خانوں کے باہر مظاہرے ہو رہے ہیں، لیکن پاکستان میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بیٹھے ہوئے ہیں۔

کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایران کے سفیر رضا امیری نے کہا کہ امریکی اور یورپی عوام بھی اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اسرائیل نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ جنگی جرم ہے۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ مارچ کے معاملے پر جماعت اسلامی اور مقامی انتظامیہ آمنے سامنے آگئیں۔

جماعت اسلامی کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود جماعت اسلامی نے مارچ اور احتجاج کی کال دی ہے، اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کیمپ اکھاڑ کر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سری نگر ہائی وے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے بعد کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر شیلنگ کی جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور سری نگر ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر صورت مارچ کرے گی۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان اقتدار کا فارمولا طے

?️ 31 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سویڈش پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق دو افراد کے خلاف

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے انعقاد سے دشمنوں میں غصہ

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:قدس شریف کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اکرام صبری نے

دہلی کی ہوا زہریلی کیوں ہوئی ؟

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: نئی دہلی، بھارت۔ دیوالی کے جشن کے ایک دن بعد، دارالحکومت

خطے میں بعض ممالک کی تقسیم کی سازشیں رچائی جارہی ہیں؛قطری رہنما کا انتباہ 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:قطر  کے سابق وزیرِاعظم شیخ حمد بن جاسم نے خبردار

شہید التمیمی کا خون فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گا:حزب اللہ

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں شہید عدی التمیمی

نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کی فریاد

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے