اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے خالد ججہ کے ساتھ یزمان میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر ملاقات کی اور عشائیے میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق خالد ججہ کی جانب سے اسد قیصر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر سعود ماجد چوہدری بھی موجود تھے جنہیں شریف خاندان کا قریبی شخص سمجھا جاتا ہے۔

بڑی سیاسی پیش رفت پر رد عمل اور ملاقات کی تفصیل جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو سعود چوہدری اور خالد ججہ دونوں میڈیا کے نمائندؤں  کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔

سعود ماجد چوہدری کے ساتھی نے تصدیق کی کہ سابق سینیٹر نے عشائیے میں شرکت کی لیکن اصرار کیا کہ ملاقات کے دوران کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔

ان کے مطابق یہ دوستوں کی ملاقات کی تھی، سعود چوہدری کی مسلم لیگ (ن) سے گہری اور پرانی وابستگی ہے اور وہ پارٹی کو چھوڑ نہیں سکتے۔

ڈان کو موصول اطلاعات کے مطابق خالد ججہ نے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے کچھ نامور افراد کو تحصیل یزمان میں واقع اپنے آبائی گاؤں مدعو کیا جہاں دیگر افراد کے ساتھ اسد قیصر بھی آئے اور رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے چولستان کے بڑے صحرائی علاقے میں سیر و تفریح کی اور پورا دن ساتھ وقت گزارا۔

مقامی سیاست پر نظر رکھنے والے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اسد قیصر کے دورے کا یزمان کی مستقبل کی سیاسی صف بندی سے کوئی تعلق ہو سکتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے معتمد خاص طارق بشیر چیمہ ضلع یزمان کی سیاست میں سعود چوہدری کے سخت سیاسی حریف ہیں جب کہ طارق بشیر چیمہ آج کل نہ صرف وفاقی کابینہ کے رکن ہیں بلکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

مقامی سیاسی حلقوں کے مطابق طارق بشیر چیمہ اپنے بیٹے ولی داد کو آئندہ انتخابات میں یزمان سے ملکی سیاست کے میدان میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل کی سیاست کا یہ منظر نامہ طارق بشیر چیمہ کے حریفوں کے لیے پریشان کن ہے جن میں سعود ماجد چوہدری اور خالد ججہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی عوامی رابطہ مہم کو بھی تیز کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تو خود کہا کہ سیاستدان آپس میں مل بیٹھ کر بات کریں

?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے

حوثیوں کی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو وارننگ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی

یمن میں قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سیاسی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اقوام

اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا

اسموگ: پنجاب کے 10 اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

?️ 19 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر

بیروت کے "محبت کی چٹان” پر سعودی میڈیا کا اختلاف اور نفرت

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے سید حسن نصر اللہ اور

سینیٹ میں اقلیتی رکن نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھادیا

?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اقلیتی رکن دنیش کمار نے

9 سال کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان پھر چلے گی ٹرین

?️ 1 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے