🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیان جاری کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں ، اخبا ر پڑھ لیا کریں تو اس کے نتیجہ میں ان کی معلومات میں اضافہ ہوگا اور کافی چیزوں کے بارے میں پتہ چلے گا۔
اسد عمر نے شاہد خاقان عباسی کے این سی او سی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے بولیں دو ٹکے کی تحقیق کرلیا کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسین کیلئے اعلان کردہ شیڈول دیا ہوا ہے، اخبار پڑھ لیا کریں تو انہیں بہت کچھ پتہ لگ جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ہمارا ملک خیرات سے ویکسین لگوا رہا ہے، 23 کروڑ کی آبادی کا ملک خیرات کی ویکسین اپنے عوام کو لگا رہا ہے، حکومت آج تک ویکسین کا ایک ٹیکہ خرید نہیں سکی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام مشکل میں ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسوں سے کورونا وائرس کی ویکسین لگوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس بڑھتا جا رہا ہے، دنیا کورونا وائرس پر قابو پا رہی ہے اور ہمارے ہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف
🗓️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے
اپریل
نیتن یاہو کے مشیر اور ترجمان گرفتار
🗓️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن
اپریل
وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر
فروری
ڈائنو سار کے زمانے سے موجود مچھلی سے ماہرین حیران
🗓️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)ڈائنو سار کے زمانے سے تابحال زمین پر موجود ایک
جون
نذیر چوہان نے گرفتاری کا اعلان کردیا
🗓️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خریں) میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران
صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت پوری طاقت سے سید حسن نصر اللہ کی
فروری
آنے والے دنوں میں اسرائیل پر کیا بیتنے والی ہے؟؛ صیہونی تجزیہ نگاروں کی زبانی
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کار اس حکومت کو درپیش خطرناک مستقبل اور
نومبر
نیو میکسیکو میں 4 افراد کے نسل پرستانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں تشویش
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کی ریاست نیو
اگست