?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ کے ’غیر قانونی‘ اور ’غیر ضروری لیک‘ ہونے کا نوٹس لے لیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس معلومات کا اس طرح سے لیک ہونا مکمل رازداری کے قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔
وزرات خزانہ کی جانب سے یہ بیان تحقیقاتی نیوز ویب سائٹ ’فیکٹ فوکس‘ کی رپورٹ جاری ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ’فیکٹ فوکس‘ کی رپورٹ میں مبینہ طور پر ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کے خاندان نےمبینہ طور پر گزشتہ 6 برسوں میں اربوں روپے کمائے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں اس معاملے میں ملوث نامعلوم عہدیداروں کی جانب سے سنگین کوتاہی کے پیش نظر وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود ٹیکس قانون کی خلاف ورزی کے معاملے کی فوری تحقیقات کریں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں طارق محمود پاشا کومزید ہدایت کی گئی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈیٹا کے تحفظ اور رازداری سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ذمہ دار افراد کا تعین کریں اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ جمع کروائیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ کے ’غیر قانونی‘ اور ’غیر ضروری لیک‘ ہونے کا نوٹس لے لیا۔
وزرات خزانہ کی جانب سے یہ بیان تحقیقاتی نیوز ویب سائٹ ’فیکٹ فوکس‘ کی رپورٹ جاری ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ’فیکٹ فوکس‘ کی رپورٹ میں مبینہ طور پر ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کے خاندان نےمبینہ طور پر گزشتہ 6 برسوں میں اربوں روپے کمائے۔


مشہور خبریں۔
سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
?️ 27 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی
نومبر
ہوائی حادثہ کے بعد واشنگٹن کا ریگن بین الاقوامی ایئرپورٹ بند
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر بلک ہاک
جنوری
گلگت میں مسافر بس پر فائرنگ، 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
?️ 25 مارچ 2021اسکردو(سچ خبریں) گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد نے مسافر
مارچ
وائٹ ہاوس میں ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات دونوں ملک نئی راہ پر گامزن
?️ 30 ستمبر 2025وائٹ ہاوس میں ٹرمپ اور اردگان کی ملاقات دونوں ملک نئی راہ
ستمبر
واٹس ایپ نے منفرد فیچر متعارف کرا دیا
?️ 8 فروری 2022سان فرانسسکو ( سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی
فروری
یوکرین کی طرف سے ہتھیاروں کی نیلامی
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے زاپوریزیا علاقے کی انتظامی کونسل کے رکن
اگست
متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ
?️ 7 فروری 2022سچ خبریں: المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے
فروری
حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے
مئی