?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر رہے ہیں، جس کا اطلاق جمعہ سے ہی ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان سے مستعفی ہوجائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو سمری ارسال کردی ہے جو جلد ہی اسحٰق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بشمول وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مفتاح اسمٰعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو بطور وزیر خزانہ نامزد کیا تھا۔
بعد ازاں 26 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار 5 سال کے بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے، جنہوں نے ملک کی معیشت بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچنے کے بعد سرکاری نشریاتی ادارے ‘پی ٹی وی’ سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں اپنے ملک میں واپس آیا ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیر خزانہ کی ذمہ داری قبول کروں۔
اسحٰق ڈار نے مزید کہا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس میں سے نکالیں۔
اس کے بعد 27 ستمبر کو اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران بطور سینیٹر حلف اٹھایا تھا۔
28 ستمبر کو سینیٹر اسحٰق ڈار نے ایوان صدر میں وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسحٰق ڈار سے حلف لیا تھا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے ہمارے اور خطہ کے بارے میں غلط راستے کو چُنا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نےکہا کہ امریکہ نے ہمارے اور اس
مارچ
امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کے آغاز سے ہی ناکام تھا: گورباچوف
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف نے افغانستان میں 20
اگست
فاروق عبداللہ پاکستان کا مہرہ ہے:پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بیان پر بی جے پی کا ردعمل
?️ 6 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں)بھارتیہ جنتا پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ
جون
انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز و تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر
اپریل
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو
فروری
جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
اکتوبر
سیاسی و معاشی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 38 پوائنٹس کی کمی
?️ 20 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی
دسمبر
مصر کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے محمد مرسی کو دہشت گردی کی فہرست میں ڈال دیا!
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:مصری پراسیکیوٹر کے دفتر نے اخوان المسلمون کے 10 رہنماؤں کو
فروری