اسحٰق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز نے ترجمان دفترخارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور سے ملاقات میں نائب وزیراعظم نے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کے تناظر میں امریکا دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے اور اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ واہگہ بارڈرکی بندش اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کردی تھی۔

بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے دونوں ملکوں پر کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے، تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی رکھے ہوئے ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں صیہونیوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں صیہونی میڈیا کا اہم اعتراف

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی بارہ روزہ جنگ

وزیراعظم نے افغانستان  میں انسانی بحران کے نقصان سے متعلق خبردار کردیا

?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران

انتظار ختم، فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستانی اداکار فواد

امریکی پابندیوں سے ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے

فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ

فرانسیسی ثقافتی کارکنوں کی میکرون سے اجتماعی درخواست

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: ایک کھلے خط میں 230 سے زائد فرانسیسی فنکاروں، اداکاروں

پاکستان نے سفارتی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کر لی

?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے جرائم کی روک تھام اور انصاف، اسٹیٹس

سعودی عرب کے شہر قطیف میں گرفتاریوں کی نئی لہر

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ناشط القطیفی صارف اکاؤنٹ نے قطیف کے علاقوں پر آل سعود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے