?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز نے ترجمان دفترخارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترخارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور سے ملاقات میں نائب وزیراعظم نے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کے تناظر میں امریکا دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے اور اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔
بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ واہگہ بارڈرکی بندش اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کردی تھی۔
بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے دونوں ملکوں پر کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے، تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی رکھے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے 26 نومبر کے احتجاج میں گولی نہ چلنے کی نا مناسب بات کی، علی امین گنڈاپور
?️ 4 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا
جنوری
چین اور شام کی قربت تل ابیب کی گھبراہٹ کا باعث کیوں؟
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین اور شام نے خاص طور پر تعمیر نو کے شعبے
اگست
صومالیہ کی جانب سے اسرائیلی بحری جہازوں کو باب المندب سے گزرنے پر پابندی لگانے کی دھمکی
?️ 23 اپریل 2026 سچ خبریں:صومالیہ نے اسرائیل کو واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ
اپریل
اردگان کلی خارجی سیاست میں کیا تبدیلی آئی ہے؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کی حمایت نے
جولائی
صیہونی حکومت کے سیکورٹی وفد کا قاہرہ کا خفیہ دورہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ سیکورٹی وفد نے دو
ستمبر
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 29 اپریل تک ملتوی
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس
مارچ
حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ
جنوری
آئی فون صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا
?️ 9 جون 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس صارفین
جون