?️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ، محمل سرفراز اور شہزاد اقبال نے کہا کہ مفتاح اسماعیل درست کہہ رہے آئی ایم ایف نے ساتھ نہ دیا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات بہت زیادہ بڑھ جائیں گے۔اسحاق ڈار سے معیشت نہیں سنبھل رہی ہے ، ان سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہو رہی ہیں۔
عمران خان نے اسمبلیاں توڑیں تو اتنی بڑی تعداد میں ضمنی الیکشن ممکن نہیں ، حکومت کو عام انتخابات کی طرف ہی جانا پڑے گا۔شہزاد اقبال نے کہا کہ اسحاق ڈار کے پاس پتہ نہیں کون سے اعداد و شمار ہیں جس کی بنا پر وہ معیشت کی سمت درست قرار دے رہے ہیں۔آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی رعایت دینے کے موڈ میں نہیں۔
ہمیں تمام شرائط ماننا پڑیں گی۔اسحاق ڈار اور مفتاح اسمایل کے درمیان حکومت آنے کے بعد سے ٹھنی ہوئی ہے۔
مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بنے تو اسحاق ڈار ان کی پالیسیوں پر مسلسل تنقید کرتے رہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بابائے ڈیفالٹ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اصل میں پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دکھیلا، معیشت تباہ کرنے والے عمران خان اقتدار کی خاطر آج بھی چاہتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب میں وزیرخزانہ تھا تو مشکل فیصلےکیے، جب بھی اقدامات کیے وزیراعظم کی مرضی سے کیے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں اوپن مارکیٹ پریقین رکھتا ہوں لیکن اسحاق ڈار یقین نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کوئی قرض نہیں دیتا تو آئی ایم ایف قرض دیتا ہے، اس وقت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچائیں، لاکھ دکاندار ہیں صرف 30 ہزار دکاندار ٹیکس دیتے ہیں، ہم کیا دکانداروں سے دو سے تین ہزار ٹیکس نہیں لے سکتے؟ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔
مشہور خبریں۔
شامی کیمپ میں موجود داعشیوں کا منصوبہ ناکام
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: شام میں الہول کیمپ سے داعش کے عناصر کے فرار
فروری
7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے
مارچ
خانہ جنگی کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکام اور حلقوں نے
اپریل
شمالی کوریا کے800000 افراد امریکہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس ملک کے تقریباً 800000
مارچ
یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا
فروری
ہم بھی فلسطینیوں کی حمایت کریں گے:ترکی
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ نے بین
مئی
ملک کے مفاد میں شہباز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟: آفتاب احمد خان
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ
جون
سندھ کے وزیر تعلیم نے اسکول کے متعلق دیا اہم بیان
?️ 24 مارچ 2021سندھ (سچ خبریں) جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ
مارچ