ارشد شریف کا سازشی قتل کیا گیا، قریب سے گولی ماری گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کا قتل پلان کے تحت ہوا،ارشد شریف قتل کیس بہت سیریس معاملہ ہے۔میرا خیال ہے کہ سیاست سے بالاتر رہ کر گھٹیا قسم کا مذاق نہ کیا جائے۔آج مجھے بلا گیا،10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا۔میں نے جب تک پریس کانفرنس نہیں کی تھی تو پاکستان سو رہا تھا۔

جو 4 باتیں کی تھیں،ایف آئی اے نے بھی کہا تھا درست کی تھیں۔ارشد شریف کا سازشی قتل کیا گیا، قریب سے گولی ماری گئی، ہمیں گولی چلانے والے نہیں چلوانے والے تک پہنچنا چاہئیے۔جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار بھی ہیں۔میں ایسی بات نہیں کروں گا جس سے وہ حرکت میں آ جائیں۔ ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ نہیں ملا۔

اس کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مجرمان کو پکڑنا چاہئیے جو ملک سے باآسانی نکل جاتے ہیں۔ان بڑے ہاتھوں تک پہنچنا چاہئیے جو اس میں ملوث ہیں۔شوواہد سے آج تک ہم دور تھے۔آج کے دن ہم بہت قریب آ گئے ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مجھ سے سلمان اقبال سے متعلق بھی سوال ہوا۔میں نے کلئیر بتایا کہ میں سلمان اقبال کو اچھی طرح جانتا ہوں۔سلمان اقبال کو اونر اور بطور دوست جانتا ہوں۔

میرے مطابق سلمان اقبال کا سازش یا قتل سے بالکل تعلق نہیں۔سلمان اقبال کا قتل یا سازش میں کوئی تانہ بانہ نہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان اندر سے صفائی شروع کر دیں تو سب کے لیے بہتر ہے، سب نے مل کر عمران خان کو بند گلی میں دھکیلا۔وزیراعظم کو نااہل کروا کے وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا تھا۔عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جب وہ بلائیں گے تو جاؤں گا۔

دوسری جانب ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد اور خرم احمد تحقیقات میں مدد کے وعدے سے مکر گئے۔ پاکستانی تفتیش کاروں نے باضابطہ خط لکھ کر دونوں بھائیوں کو تعاون کا کہا تھا، وعدے کے باوجود دونوں نیروبی میں ریور سائیڈ ریزیڈنس کی سی سی ٹی وی دینے میں ناکام رہے۔ تفتیش کاروں نے ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ بھی مانگا تھا تاہم دونوں بھائیوں نے وہ بھی فراہم نہیں کیا، پاکستانی ٹیم نیروبی اور دبئی میں تفتیش مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔

تفتیش کاروں نے ایموڈمپ شوٹنگ سائٹ پر انسٹرکٹرز اور دیگر افراد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، ان افراد کینام اور رابطے بھی مانگے گئی جنہوں نے ارشد شریف کو اسپانسر کرنے کو کہا تھا لیکن اس حوالے سے بھی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا۔

مشہور خبریں۔

کویتی کھلاڑی کی صیہونی حکومت کے نمائندے کے خلاف میچ سے دستبرداری

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:کویتی کھلاڑی احمد عواد نے بلغاریہ میں شمشیربازی کے مقابلے میں

آئی ایم ایف کا نواں اور دسواں جائزہ ایک ساتھ ہوسکتا ہے، اسحٰق ڈار

?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بین

ٹرمپ: میں نے افریقی رہنماؤں کو امریکی ہتھیار خریدنے کی ترغیب دی

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جبکہ افریقی ممالک زیادہ تر

غزہ پر قحط کا گہرا سایہ 

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے عالمی برادری پر شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 26 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوبریاض منصور نے

عراقی خودمختاری امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بعد ہی ممکن ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 5 اکتوبر 2021عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا:   بن سلمان 

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:      ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور

اسرائیلی وزراء کی حزب اللہ کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی شدید مخالفت

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 21 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے