ارشد شریف قتل کیس میں وزیراعظم کا 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کے کیس کے حوالے سے 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہا کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنایا جا رہا ہے، 3 رکنی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ ہوں گے، کمیشن کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے سمری بھیج دی گئی، کمیشن کی سمری کی منظوری سرکیولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

علاوہ ازیں اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل 2 رکنی ٹیم تحقیقات کے لیے کینیا میں ہے، جہاں وقار اور خرم کا تحقیقاتی ٹیم کو دیا بیان سامنے آگیا، دونوں بھائیوں نے پاکستانی تحقیقاتی افسران کو بتایا کہ ارشد شریف نیروبی منتقل ہونے کا سوچ رہے تھے اور اس کے لیے انہوں نے ویزے کی مدت بھی بڑھوائی۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ پاکستانی افسران نے کراچی کے شہریوں وقار احمد اور خرم احمد سے کینیا میں پوچھ گچھ کی، اس دوران دونوں بھائیوں سے واقعے سے متعلق متعدد سوالات پوچھے گئے، جن کے جواب میں وقار احمد نے بتایا نیروبی سے قبل ارشد شریف سے صرف ایک بار کھانے پر ملاقات ہوئی تھی، کسی دوست نے ارشد شریف کی میزبانی کا کہا، ارشد شریف میرے گیسٹ ہاؤس پر 2 ماہ تک قیام پذیر رہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وقار احمد نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ نیروبی سے باہر اپنے لاج پر ارشد کو کھانے پر مدعو کیا، واقعے کے روز ارشد شریف نے لاج پر ساتھ کھانا کھایا، کھانے کے بعد ارشد شریف میرے بھائی خرم کے ساتھ گاڑی میں نکلے اور آدھے گھنٹے بعد گاڑی پر فائرنگ کی اطلاع آئی، خرم فائرنگ کے واقعے کے دوران معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ارشد شریف کے زیر استعمال آئی پیڈ اور موبائل فون کینیا کے حکام کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ خرم احمد نے بتایا کہ لاج سے نکلنے کے بعد 18 کلومیٹر کا کچا راستہ ہے اور پھر سڑک شروع ہوتی ہے، سڑک شروع ہونے سے تھوڑا پہلے کچھ پتھر رکھے تھے، پتھروں کو کراس کرتے ہی فائرنگ ہو گئی، فائرنگ سے خوفزدہ ہوکر گاڑی بھگالی۔

مشہور خبریں۔

ہندوستان میں صیہونی سفارتخانہ کے قریب دھماکہ؛جیش الہند نے ذمہ داری قبول کر لی

🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقامی بھارتی میڈیا نے ہفتے

پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن؛ سرحد پار سے آنیوالے دہشتگرد گرفتار، کئی انکشافات سامنے آگئے

🗓️ 6 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن کے دوران سرحد

این سی اوسی نے موسم گرما میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت دے دی

🗓️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد

ویانا کے مرکزی چرچ کے سامنے صیہونیت مخالف ریلی

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:آسٹریا میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں

بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو روکنا غیر قانونی ہے

🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر وزرا اور مشیر قومی سلامتی نے بھارت میں

غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت

🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں

انگلش شہر لیسٹر میں ہندو ، مسلم تصادم

🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  انگلش شہر لیسٹر جہاں کی آبادی کا ایک حصہ ہندو

یمن کے خلاف نئی امریکی اور برطانوی پابندیاں

🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پابندیوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے