?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احسا س پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، کمزور طبقے کو نظرانداز کرنیوالا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا، کمزور طبقے کو نظرانداز کرنیوالا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے ، ہماری 25 فیصدآبادی غربت کی لکیرسےنیچےہے، خواتین کوفنانشل سسٹم میں لانے سے غربت تیزی سے کم ہوتی ہے احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔
احساس سیونگ والٹس کفالت گھرانوں کے لئے معاشی نقصانات سے بچاؤ ، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔اس پروگرام کا مقصد بچت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
نیا متعارف کرایا ہوا بچت اکاؤنٹ ’One Woman one Bank Account Policy‘ کے تحت شروع کردہ مالی شمولیت کو مزید فروغ دے گا۔70 لاکھ گھرانوں کی مالی اور ڈیجیٹل شمولیت احساس پروگرام کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔احساس سیونگ والیٹس کے ذریعے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی ۔
مشہور خبریں۔
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے "غزہ کی دلدل میں ڈوبنے” سے خبردار کیا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قیدیوں کے تبادلے کے
مئی
ارجنٹینا پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیاروں کی خریداری کرے گا
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب
ستمبر
صیہونیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونٹ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری
وزیراعظم آج ٹیلی فون پر براہ راست عوامی مسائل سُنیں گے
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آپ کا وزیر
اگست
کشمیری کل یوم شہدائے جموں منائیں گے
?️ 5 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
نومبر
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی
مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں
فروری
داعش میں بھرتی کرنے کے الزام میں ایک امریکی کے خلاف جرم کا اعلان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں رہنے والے
اگست