احد چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا آغاز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے پر الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 26 دسمبر کو صبح 10 بجے سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو 26 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

قبل ازیں سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے احد چیمہ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر درخواست میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور احد چیمہ اور فواد حسن سمیت ان کی کابینہ کے بعض دیگر ارکان کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔

ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر درخواست میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کی کابینہ کے بعض دیگر ارکان کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے (نگران وفاقی کابینہ میں شامل) احد چیمہ، فواد حسن فواد اور وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری سید توقیر حسین کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان افراد کے نگران حکومت میں ہونے کی وجہ سے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، اگر حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو ان لوگوں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وفاقی کابینہ کے ’جانبدار ارکان‘ کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

16 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے مذکورہ درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، فواد حسن فواد احد چیمہ اور عزیز الدین کاکا خیل کو نوٹس جاری کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی صدر انڈونیشیا کے دورے پر

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ہندوستانی میڈیا نے ایرانی صدر کے دورہ انڈونیشیا کا تجزیہ کرتے

صیہونی ٹیلی ویژن کا نیتن ہاہو کے بارے میں اہم اعتراف

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر

داسو واقعہ میں دہشت گردی کا پہلو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: فواد چوہدری

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے داسو واقعے

فلسطینی مجاہدین کی صیہونیوں پر کاری ضرب

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے

نئے ٹریول بین کے باعث پاکستانیوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کا امکان

?️ 6 مارچ 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹریول بین کے

عرب پارلیمانی یونین کے بیان میں اسرائیل کو ملک کہنے کے خلاف عراق کا احتجاج

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عرب پارلیمانی یونین کے اجلاس کے

اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے

برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کے لئے خوشخبری سامنے آگئی

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیر کو سپیکر اسد قیصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے