آنے والا مالی سال قوم کے لئے اچھا اور صحت والا سال ہوگا۔

علی مراد

🗓️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سےمتعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف محکموں کی اسکیموں کا جائزہ لیا اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آنے والا مالی سال قوم کے لئے اچھا اور صحت والا سال ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی 23 ، انڈسٹریز کی 2، ایس ٹی ای وی ٹی اے کی 9اسکیمیں جاری ہیں، وومین ڈولپمنٹ کی 2، ثقافت کی 5 اسکیمیں جاری ہیں جب کہ محکمہ داخلہ 14 ، محکمہ قانون 8، ماس ٹرانزٹ 6 اور لائیو اسٹاک کی 5 جاری اسکیمز جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن اسکیموں پر 50 فیصد خرچ ہوچکا ہے انکو نئے سال میں مکمل کرنا ہے، ہم زیادہ تر نئی اسکیمیں شروع کریں گے جو ایک ہی سال میں مکمل ہوجائیں، جن نئی اسکیمز کی لاگت زیادہ ہوگی ان کو اگلے 2 سال میں مکمل کریں گے

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی جاری اسکیموں کو رواں سال مکمل کریں، نئے مالی سال میں یہ اسکیمیں مکمل کی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے مالی سال کا ترقیاتی پروگرام عوام کی ضروریات کے مطابق ہوگا، غربت کا خاتمہ، خواتین کی فلاح، کمیونٹی ڈولپمنٹ نئے سال کے بجٹ میں ترجیح پر ہوں گی، نیا مالی سال میں عوام صحت کا سال ہوگا جس میں وبا پر ضابطے کا منصوبہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذہبی تعصب پر مبنی قانون کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

🗓️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نااہلی کی مدت سے متعلق کیس: سپریم کورٹ کا تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے میر بادشاہ قیصرانی نا اہلی

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

🗓️ 17 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت

ترکی کا شامی فوج اور کرد ملیشیا کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملہ

🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   شامی اپوزیشن کے ذرائع نے آج پیرکو حلب صوبہ کے

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی، مونس الہیٰ 23 اکتوبر کو طلب

🗓️ 13 اکتوبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں

وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا

🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی

کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟

🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں

نرسوں کی ہڑتال جاری رہنے سے برطانوی صحت کا نظام تعطل کا شکار

🗓️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے 55 طبی مراکز میں نرسوں نے صبح ساڑھے 7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے