آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے تبدیلی کا ٹاسک آصف علی زرداری کو سونپ دیا ہے ۔آصف زرداری اس سلسلے میں متحرک بھی ہو چکے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کی گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقآصف علی زرداری نے پنجاب میں تبدلی کے لیے چوہدری شجاعت سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔آصف زرداری نے تجویز دی کہ پرویز الہیٰ اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنا لیں گے۔یقین دلاتا ہوں حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔چوہدری شجاعت کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

چوہدری شجاعت بھی فوری اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے آصف زرداری کو یقین دلایا کہ ملکی مفاد کی خاطر وہ اس سلسلے میں پرویز الہیٰ سے بات کریں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہائوس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ان ہائوس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ان ہائوس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، تحریک انصاف اور (ق)لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہو گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ جب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے تاہم منصوبے تاخیر کا شکار ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ

?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت

تنازعات کے حل کے لیے امریکہ کے نقطہ نظر کا مسئلہ

?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک انٹرویو میں

بی بی اور موت کے خوف سے خودکشی؟

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات ماضی سے مختلف حالت میں

میرعلی میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

?️ 17 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی

خلیفہ حفتر کا ہوئی جہاز صیہونی ہوائی اڈے پر

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی

مری اور گلیات میں طوفانی برفباری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

?️ 9 جنوری 2022مری (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز

حماس کو نیتن یاہو کی خفیہ تجویز کی دستاویز میڈیا پر جاری

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے نیوز چینل

 جنگ بندی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:20 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے