آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز

?️

لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز قرار، سابق صدر مملکت، وزیر اعظم اور مریم نواز کیلئے 60 فیصد سے زائد شہریوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گیلیپ نے پاکستان کے حوالے سے نئی نمائندہ سروے رپورٹ جاری کر دی۔

سروے چاروں صوبوں میں تقریباَ 2000 جواب دہندگان کے ساتھ کیا گیا۔ سروے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈر ہے، سروے کے دوران 67 فیصد لوگوں نے ان کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کے دوسرے ناپسندیدہ ترین لیڈر قرار پائے، سروے کے دوران 65 فیصد لوگوں نے ان سے متعلق منفی رائے کا اظہار کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ملک کی تیسری ناپسندیدہ ترین لیڈر قرار پائیں، سروے کے دوران 61 فیصد افراد نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر سے متعلق منفی رائے کا اظہار کیا۔ گیلپ سروے کے مطابق 62 فیصد عوام کے مطابق مہنگائی کے ذمہ داری عمران خان نہیں پی ڈی ایم ہے۔ پاکستانی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے،ہر 5 میں سے ایک گھر میں 6 ماہ میں کوئی نہ کوئی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

سروے کے مطابق نواز شریف اور بلاول بھٹو کے بارے میں 36 فیصد پاکستانیوں کی رائے اچھی ہے۔61 فیصد پاکستانی نواز شریف کی واپسی چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے 91 فیصد ووٹرز بھی چاہتے ہیں کہ نوازشریف واپس آ جائیں، 57 فیصد لوگوں نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ 61 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے بارے میں اچھی رائے دی۔گیلپ سروے کے مطابق 34 فیصد لوگوں نے مریم نواز کے حق میں رائے دی۔

27 فیصد عوام آصف زرداری کے ساتھ ہیں۔وزیراعطم شہباز شریف کے حق میں 32 فیصد اور مولانا فضل الرحمن کے حق میں 31 فیصد عوام نے رائے دی۔ نصف سے زیادہ پاکستانی ایماندار سیاستدانوں پر مشتمل کسی نئی جماعت کے منتظر ہیں۔53 فیصد پاکستانیوں نے کہا اگر ایماندار سیاستدانوں اور ٹیکنو کریٹس پر مشتمل نئی سیاسی جماعت بنی تو وہ اپنی موجودہ جماعت کو چھوڑ دیں گے۔

جبکہ کچھ عرصہ قبل کیے گئے سروے میں عوام کی 2 تہائی سے زائد اکثریت نے تحریک انصاف کے جلد انتخابات کے بیانیے کی حمایت کی۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کا انعقاد کیا گیا۔ 30 مئی سے 13 جون کے دوران ہونے والے گیلپ کے اس سروے میں ملک بھرسے 12 سوافراد نے حصہ لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

2024 میں روسی فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی

برطانوی ڈاکٹر کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی دردناک کہانی

?️ 3 اگست 2025برطانوی ڈاکٹر کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی دردناک کہانی

سعودیوں کی طرف سے دو ریاستی حل کی از سر نو تجویز

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  کل منگل کو اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل

یوراگوئے کا وینزویلا کے معاملے پر سفارتی موقف 

?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں: حال ہی میں وینزویلا میں نکولس مادورو کی گرفتاری

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کا ہاتھ

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی

کینیا کے باشندوں کا برطانیہ سے معاوضے کا مطالبہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    کینیا کے متعدد شہریوں نے انگلینڈ کے خلاف انسانی

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پورے مغربی کور کے ساتھ کی جاتی ہے: حزب اللہ

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: لبانانی پارلیمنٹ میں وفاداری سے مزاحمت گروپ کے نمائندے علی فیاض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے