?️
لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز قرار، سابق صدر مملکت، وزیر اعظم اور مریم نواز کیلئے 60 فیصد سے زائد شہریوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق گیلیپ نے پاکستان کے حوالے سے نئی نمائندہ سروے رپورٹ جاری کر دی۔
سروے چاروں صوبوں میں تقریباَ 2000 جواب دہندگان کے ساتھ کیا گیا۔ سروے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈر ہے، سروے کے دوران 67 فیصد لوگوں نے ان کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کے دوسرے ناپسندیدہ ترین لیڈر قرار پائے، سروے کے دوران 65 فیصد لوگوں نے ان سے متعلق منفی رائے کا اظہار کیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ملک کی تیسری ناپسندیدہ ترین لیڈر قرار پائیں، سروے کے دوران 61 فیصد افراد نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر سے متعلق منفی رائے کا اظہار کیا۔ گیلپ سروے کے مطابق 62 فیصد عوام کے مطابق مہنگائی کے ذمہ داری عمران خان نہیں پی ڈی ایم ہے۔ پاکستانی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے،ہر 5 میں سے ایک گھر میں 6 ماہ میں کوئی نہ کوئی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
سروے کے مطابق نواز شریف اور بلاول بھٹو کے بارے میں 36 فیصد پاکستانیوں کی رائے اچھی ہے۔61 فیصد پاکستانی نواز شریف کی واپسی چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے 91 فیصد ووٹرز بھی چاہتے ہیں کہ نوازشریف واپس آ جائیں، 57 فیصد لوگوں نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ 61 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے بارے میں اچھی رائے دی۔گیلپ سروے کے مطابق 34 فیصد لوگوں نے مریم نواز کے حق میں رائے دی۔
27 فیصد عوام آصف زرداری کے ساتھ ہیں۔وزیراعطم شہباز شریف کے حق میں 32 فیصد اور مولانا فضل الرحمن کے حق میں 31 فیصد عوام نے رائے دی۔ نصف سے زیادہ پاکستانی ایماندار سیاستدانوں پر مشتمل کسی نئی جماعت کے منتظر ہیں۔53 فیصد پاکستانیوں نے کہا اگر ایماندار سیاستدانوں اور ٹیکنو کریٹس پر مشتمل نئی سیاسی جماعت بنی تو وہ اپنی موجودہ جماعت کو چھوڑ دیں گے۔
جبکہ کچھ عرصہ قبل کیے گئے سروے میں عوام کی 2 تہائی سے زائد اکثریت نے تحریک انصاف کے جلد انتخابات کے بیانیے کی حمایت کی۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کا انعقاد کیا گیا۔ 30 مئی سے 13 جون کے دوران ہونے والے گیلپ کے اس سروے میں ملک بھرسے 12 سوافراد نے حصہ لیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا پردہ فاش کردیا
?️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین
اپریل
27 ویں ترمیم کی اضافی شقیں سینیٹ سے منظور، عدلیہ مارشل لا کی توثیق نہیں کرسکے گی، وزیر قانون
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت
نومبر
صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان
مئی
یورپی یونین کو ماسکو سے تعلقات منقطع کرنے سے500 بلین یورو کا نقصان
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: رشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سی سی آئی کے
مارچ
اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ
مئی
لبنان میں صیہونی جاسوسی نظام بے نقاب
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:لبنانی فوج نے جنوبی لبنان میں صیہونیوں کا ایک اور
جون
نیتن یاہو کو سکیورٹی حکام کا انتباہ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو
نومبر
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بار پھر فائرنگ کا ایک
مئی