?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،ان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن قوم سے معافی مانگے، کیا چند سرکاری افسر بند دروازوں کے پیچھے فیصلے کریں گے، ملک بھر کے عوام، نوجوانوں کو کیا پیٖغام دے رہے ہیں۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں غداری کا مرتکب ہوا ہے، بلٹ نے بیلٹ کو اٖغوا کیا ہے، دھاندلی میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک جعلی الیکشن تھا، الیکشن کمیشن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، کراچی میں ہمارے امیر نے اپنی سیٹ واپس کردی کیوں کہ وہاں پی ٹی آئی امیدوار جیتا تھا، لیاقت چٹھہ نے کچھ حد تک کچا چٹھا کھول دیا۔
سینیٹر مشتاق احمد نے سوال اٹھایا کہ 3 دن سےٹوئٹر کیوں بند ہے؟ دال میں کچھ کالا نہیں، پوری دال کالی ہے، معلوم ہوگیا تھا کہ الیکشن صاف شفاف نہیں، الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کو ایوان میں آنے کا مشورہ دیےد یا۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا سیاست میدانوں میں ہونی ہے، ایوانوں میں آئیں، یہاں احتجاج کریں، اگرآپ کو چوٹ لگی ہے تو ہمیں بھی چوٹ لگی ہے۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جس نے 92 سیٹیں لیں وہ پی ٹی آئی کسی اور جماعت سے پکاری جائے گی, مزید کہا کہ 9 مئی اور اس کا کردار بھول جائیں، ہمیں احتجاج کی سیاست ختم کرنا ہوگی، اپوزیشن کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے، ایوان میں آئیں، اپوزیشن میں بیٹھیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوباتیں ہوئی ان سے میرا جزوی اختلاف ہوسکتا ہے، ہماری انتخابات کی تاریخ زیادہ خوشگوار نہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ الیکشن کے بعد آسودگی، امن کی لہر آتی ہے، 1958 میں انتخابات سے قبل مارشل لا آگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں، پری پول دھاندلی کیسے ہوئی، ایک جماعت کو ٹارگٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام میں خوف پیدا کیا گیا تاکہ وہ ووٹ ڈالنے نہ آئیں، ایک بہت بڑا جرم ہوا جس نے ملک کی بنیادیں ہلادیں۔
علی ظفر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے اس زخم کو ٹھیک کیا جائے، دھاندلی کے باوجود قوم نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا، پاکستان کےعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سینیٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ جمہوریت کے حق میں دیا، کوئی مانے یا نہ مانےقوم نے فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں دیا۔
انہوں نے کہا کہ جسے عوام نے مینڈیٹ دیا اسے حکومت بنانے دیں، الیکشن کمیشن کو بلایا جائے، جومینڈیٹ ہے وہ واپس کیا جائے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف عالمی میڈیا نے بھرپور آواز اٹھائی۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، سب سے مقبول جماعت کا انتخابی نشان چھینا گیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولنگ کے دن فون اور انٹرنیٹ کیوں بند تھا؟ سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون بند کر دیے گئے۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں مانتا ہوں کہ پی ٹی آئی لارجسٹ پارٹی ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے بھی تمام حقائق بیان کردیے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ووٹ کی طاقت سے پاکستان بنایا تھا، پاکستان جمہوریت کی پیداوار ہے، مزید کہا کہ بھٹو صاحب کی پھانسی جوڈیشل قتل تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے سر عام پھانسی کی سزا سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، سینیٹر مشتاق احمد نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا کہ ریپ کے مجرموں کو سر عام پھانسی دی جائے، سینیٹ نے بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کر دی, بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 14 اور مخالفت میں 24 ووٹ آئے, (ن) لیگ، پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں نے بل کی مخالفت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
گل پلازہ میں ایک ہی دکان سے 30 لاشیں برآمد، تعداد 61 ہو گئی، فائنل سرچ کے بعد عمارت مسمار کرنے کا فیصلہ
?️ 21 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) گل پلازہ میں ایک ہی دکان سے 30 لاشیں
جنوری
لاوروف کے ساتھ عراقچی کی فون پر بات چیت؛ جنگ کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور روس کے
مئی
مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی توسیع پسندی؛ مزید 1516 یونٹس کی تعمیر کی منظوری
?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیر خزانہ بتسل ایل اسموتریچ نے جمعرات
ستمبر
عراق نے صومالیہ کی ارضی سالمیت کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے
دسمبر
یوکرین کہیں دوسرا افغانستان نہ بن جائے:اسپین
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہسپانوی وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں یوکرین
فروری
صہیونیوں کی جارحیت کے خلاف فلسطینی استقامت کا دفاع
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:القسام بٹالین نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہمارے فضائی
جنوری
سلامتی کونسل کے اجلاس کی تفصیلات یمن پر مرکوز
?️ 10 اکتوبر 2026سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن کی صورتحال پر ایک بار
اکتوبر
کراچی: 8 ٹرینیں منسوخ، اوقات کار میں بھی تبدیلی
?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی لہر کے پیش نظر مسافروں کی
اپریل