?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر پر غیر ضروری دعوے کرنے والے بھارتی رہنماؤں کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، پاکستان ایسے دعوؤں مسترد کرتا ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی رہنماؤں کے مخصوص بیان کا ذکر نہیں کیا تاہم یہ معاملے اس وقت گردش کرنے لگا جب ایران اور پاکستان نے ایک مشترجہ بیان میں اس دیرینہ مسئلے کو خطے کے عوام کی مرضی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مذاکرات اور پرامین طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
بھارتی اخبار دی پرنٹ کے مطابق جواب میں بھارت نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ معاملہ ایرانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت بڑے پیمانے پر انتخابات ہورہے ہیں، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تیسری بار حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب آزاد کشمیر کی متعدد سیاسی جماعتوں کو ’غیر قانونی ایسوسی ایشنز‘ قرار دینے کے فیصلے کی بھی مذمت کی تھی۔
آج اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ’ہم آزاد کشمیر پر غیر ضروری دعوے کرنے والے بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھ رہے ہیں، پاکستان ان دعوؤں کو مسترد کرتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اشتعال انگیز بیان بازی علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، انہوں نے وہ اپنی تقاریر میں پاکستان کو محض انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنا بند کر دیں، اس کے خطرناک نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخی، قانونی اور موجودہ حقائق آزاد کشمیر کے بارے میں بھارت کے بے بنیاد دعووں کو غلط ثابت کرتے ہیں، بھارت کے دعووں کے باوجود کشمیر کو اب بھی بین الاقوامی سطح پر ایک متنازع علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ خطے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کا فیصلہ عوام منصفانہ اور غیرجانبدارانہ ووٹ کے ذریعے کریں گے، جو اقوام متحدہ کی نگرانی میں کرایا جائے گا۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اپنے آپ کو برتر سمجھنے کے بجائے ان قراردادوں پر عمل درآمد کرکے دانشمندی کا مظاہرہ کرے۔
اس کے علاوہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ موجود ہے، ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران سربراہان کی ملاقات میں اہم امور زیر غور آئے، گوادر اور چاہ بہار کے درمیان ٹریڈ روٹ پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت، آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، مشترکہ سطح کی مارکیٹس، اقتصادی فری زون کی ترقی اور چاہ بہار اور گوادر کی بندرگاہوں کے درمیان باہمی مفید تعلقات سمیت رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا، ایران اور پاکستان کے رہنماوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، ہم غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں فلسطینیوں کی نسل کشی کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات ہونی چاہئیں، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے درمیاں توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا، بجلی کی تجارت، پاور ٹرانسمیشن لائنز اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دورے میں ایران اور پاکستان اپنے اپنے ممالک میں جیل میں قید قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
سیلاب سروے 60 فیصد مکمل، متاثرین کو باوقار طریقے سے امداد دی جائے گی: پی ڈی ایم اے
?️ 17 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈی جی عرفان
اکتوبر
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر
سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس عمران خان کو لے کر عدالت روانہ
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری
مئی
سومالیہ کے صدر نے وزیراعظم کو معطل کیا
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: سومالیہ صدر محمد عبداللہ فارماکو جو سومالیہ صدر محمد عبداللہ فارماکو
دسمبر
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
الجزیرہ نے مقبوضہ کشمیرمیں مشتبہ اموات پر بھارتی حکام کے بیانیہ کو مسترد کردیا
?️ 8 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں غیر قانونی طور
اپریل
سوڈان کے واقعات میں غیر ملکی اداکاروں کا کردار
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: شاخِ افریقا میں واقع وسعت کے حامل ملک سوڈان، جو نیلِ
نومبر
افغانستان کی موجودہ صورتحال نیٹو کے لیے المیہ:اسٹولٹنبرگ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال
اگست