?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات امریکی ریاست فلوریڈا میں سینٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینٹ کام اور پاک فوج کےدرمیان دفاعی تربیت، رابطے بڑھانےکا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشنز سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف ان دنوں بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورہ امریکا پر موجود ہیں جہاں گزشتہ ہفتے انہوں نے سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن سوم، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، نائب امریکی قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر، امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ملاقات میں جاری بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف اور امریکی حکام نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات کی اور علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں پر نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی، سپہ سالار نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے افواج پاکستان کی ملکی خدمات کو سراہا تھا جب کہ آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بہترین خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر 10 دسمبر کو اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے اور 2 دن برطانیہ میں گزارنے کے بعد منگل کی سہ پہر امریکی دارالحکومت پہنچے تھے، برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں کیونکہ بظاہر یہ ایک نجی دورہ تھا۔


مشہور خبریں۔
معاریو: اسرائیلی معاشرہ اب نیتن یاہو کے جال میں نہیں پھنسے گا
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی نظام میں شدید ہنگامہ آرائی اور
مئی
الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا قوم کے نام پیغام
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا
جولائی
روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے یوکرین میں جنگ کے سلسلے میں روس
جون
منظم شیطانی مافیا(9)یمن میں مداخلت، جنگ اور انسانیت کے خلاف جرائم
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:یمن پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ریاض کے مختلف ذرائع
فروری
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید58 مریض جان کی بازی ہار گئے
?️ 7 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دروان
جون
مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ اور کم ہو گیا
?️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم پی اے فیصل
جولائی
ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی
اکتوبر
ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے:اسد عمر
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اپریل