?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے آرمی چیف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور ان کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد نے جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، دفاع اور سلامتی کے معاملات سمیت دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل وفد نے آج جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ رواں ماہ کے شروع میں آرمی چیف نے کاروباری برادری کو شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی جس کا مقصد زمین کی فراہمی اور برآمدات کو یقینی بنا کر زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
رواں سال کے شروع میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی تھی جس کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
دورے کے موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ کے علاقے ال اولا میں لگائے گئے موسم سرما کے کیمپ میں آرمی چیف کا استقبال کیا تھا جہاں
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اسے بہتر بنانے کے طریقوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مسعد بن محمد الایبن کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے امریکا سے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کی پالیسی پر وضاحت مانگ لی
?️ 1 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا سے دیگر ممالک میں موجود
مارچ
شادی شدہ اور کنواری لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سےعشق ہونا شروع ہوچکا،عتیقہ اوڈھو
?️ 15 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی اداکاری
ستمبر
آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا
?️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد
فروری
وائٹ ہاؤس کا کابل کے سقوط تک افغانستان کو خالی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: Axius نے رپورٹ کیا کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے
فروری
انسٹاگرام ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: حال ہی میں فوٹو شئیرنگ ایپلی کیپشن انسٹاگرام کے سربراہ
نومبر
آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ
?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے
اپریل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قیدیوں کی وینز پر حملے کو پولیس کا ڈراما قرار دیا
?️ 26 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں
اکتوبر
یمنی میزائلوں نے اڑائی اسرائیلیوں کی نیندیں
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر یمن
دسمبر