آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

?️

ریاض (سچ خبریں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا پاکستان مقامات مقدسہ کےدفاع کویقینی بنائے گا جبکہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے خطے میں امن استحکام کیلئے کردار کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دیگر چیلنجز پر غور کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال سمیت خطے کی صورتحال اور چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے سعودی عرب کی سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ہم منصب سے ریاض میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے پہنچے تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دی تھی ۔وزیرخارجہ اور کابینہ کے دیگر وزرا کے علاوہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔

تین روزہ دورے کے دوران دوطرفہ تعاون، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف، ورلڈ مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن الکریم العیسیٰ اور حریمین شریفین کے پیش اماموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا کہ وزیر اعظم آج شام جدہ پہنچیں گے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے ساتھ ساتھ، ایم او یوز پر دستخط بھی کریں گے جبکہ اس موقع پر دونوں اطراف کے وفود کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا کہ کل وزیراعظم عمران خان مدینہ شریف میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے اور اتوار کو مکہ میں عمرہ ادا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس

صنعا میں غیر معمولی سیلاب

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے

سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

?️ 4 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں

گوریلوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

?️ 13 ستمبر 2021جارجیا(سچ خبریں) جارجیا میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین نے

جان بوجھ کر سیاسی افراتفری کی کوشش کی گئی، اتحادی حکومت نے سازشوں کو دفن کیا، وزیراعظم

?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں

اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے

اردگان ایک نئے سیکورٹی میکنزم کی تلاش میں

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے آنکارا میں صدارتی کمپلیکس میں

نصف روسی گیس خریدار روبل میں ادائیگی کرنے پر راضی

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوآک نے آج کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے