🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے منشیات فروشوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کر دیا۔ منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کو اس موقع پر اے این ایف کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ منشیات تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے، حال ہی میں فیصل آباد میں میڈیکل سٹور پر نشہ آور ادویات فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ۔ پولیس اہلکار کاررروائی کرنے کی بجائے رشوت لیتے رہے،پولیس اہلکار کی موجودگی میں بھی میڈیکل سٹور کا مالک نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا رہا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ ئی تھی ۔
پولیس اہلکار نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور سے رشوت لینے لگے۔پولیس اہلکار کی رشوت لینے کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار کو میڈیکل سٹور پر پیسے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس اہلکار کی موجودگی میں بھی میڈیکل سٹور کا مالک نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا رہا۔
میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات اور انجیکشن کی فروخت سے کئی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔جب کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے اس دھندے کی معاونت بہت سے صورت حال تشویشناک ظاہر ہوتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ دکاندار منشیات فروشوں کو سرعام نشہ آور ادویات فروخت کرتے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہتی ہے کیونکہ انہیں ہر مہینے میڈیکل سٹورز کے مالکان کی جانب سے پیسے ادا کیے جاتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایسے سٹورز مالکان کی معاونت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔کیونکہ کھلے عام نشہ آور ادویات کی فروخت سے خاص طور پر نوجوان نسل میں نشہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔والدین کی جانب سے خصوصی طور پر متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی عمل میں لانے کی درخواست کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے:رابی پیرزادہ
🗓️ 1 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں
مئی
راشد غنوشی کو 22 سال قید کی سزا
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: تیونس کی ایک عدالت نے اسلام پسند النہضہ تحریک کے
فروری
امریکہ اپنے 245 سالوں میں 227 جنگیں لڑ چکا ہے: یورپی قانون ساز
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: امریکی اشتعال انگیزی پر تنقید کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کی
مئی
جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مائیک جانسن کو
جنوری
یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف
جون
موساد کے سابق سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی فوجی مشقوں کے بارے میں
جون
ایران سعودی معاہدہ کس بنیاد پر ہوا ہے؟ سعودی وزیر خارجہ کی زبانی
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی وزیر اعظم کا اختیار ختم
🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں
اپریل